☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1614
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1614
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِي ، عَائِشَةَ
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّاسَ دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا، فَصَلَّوْا قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، وَقَالَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمُّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ، فَاسْجُدُوا، وَإِذَا رَفَعَ، فَارْفَعُوا"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور اُنہوں نے کھڑے ہوکر نماز شروع کر دی۔ آپ نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ (نماز سے فارغ ہوکر) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ امام اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ جب وہ اپنا سر اُٹھا لے تو تم بھی اپنے سر اُٹھا لو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 412، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1614، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2104، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7472، وأبو داود فى (سننه) برقم: 605، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1237، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3466، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24888»
← Previous Hadith (1613) Back to Bab Next Hadith → (1615)