أَبُو عَمَّارٍ الْحَسَنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا أَبُو عَمَّارٍ الْحَسَنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَهُمْ نَفَرٌ، فَدَعَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ"؟ فَاسْتَقْرَأَهُمْ، حَتَّى مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ وَهُوَ مِنْ أَحْدَثِهِمْ سِنًّا، قَالَ:" مَاذَا مَعَكَ يَا فُلانُ؟" قَالَ: مَعِي كَذَا وَكَذَا، وَسُورَةُ الْبَقَرَةِ. قَالَ:" مَعَكَ سُورَةُ الْبَقَرَةِ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" اذْهَبْ، فَأَنْتَ أَمِيرُهُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ هُوَ مِنْ أَشْرَفِهِمْ: وَالَّذِي كَذَا وَكَذَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مَنَعَنِي أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ إِلا خَشْيَةَ أَنْ لا أَقُومَ بِهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمِ الْقُرْآنَ فَاقْرَأْهُ، وَارْقُدْ ؛ فَإِنَّ مَثَلَ الْقُرْآنِ لِمَنْ تَعَلَّمَهُ فَقَرَأَهُ وَقَامَ بِهِ كَمَثَلِ جِرَابٍ مَحْشُوٍّ مِسْكًا، يَفُوحُ رِيحُهُ عَلَى كُلِّ مَكَانٍ، وَمَنْ تَعَلَّمَهُ وَرَقَدَ وَهُوَ فِي جَوْفِهِ كَمَثَلِ جِرَابٍ أُوكِئَ عَلَى مِسْكٍ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کرنا چاہا جبکہ وہ چند افراد پر مشتمل تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بلایا اور پوچھا: ”تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟“ پھر آپ نے ان سے قرآن سنا، حتی کہ جب آپ ان میں سے ایک کم سن شخص کے پاس پہنچے، تو اُس سے پوچھا: ”اے فلاں، تمہیں کون کون سی سورتیں یاد ہیں؟ اُس نے جواب دیا کہ مجھے فلاں فلاں سورت اور سورۃ بقرہ یاد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں سورۃ بقرہ بھی یاد ہے؟“ اُس نے جواب دیا کہ جی ہاں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ تم ان کے امیر ہو۔“ ایک شخص جو اُن میں شرف و منزلت والا تھا، اُس نےکہا کہ اے اللہ کے رسول، اس ذات کی قسم جس کی صفات اس اس طرح ہیں، میں نے قرآن مجید صرف اس ڈر کی وجہ سے نہیں سیکھا کہ میں اس پر عمل نہیں کر سکوں گا (اسے نماز تہجد میں پڑھ نہیں سکوں گا)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید سیکھو، اسے پڑھو اور سو بھی جایا کرو۔ بیشک قرآن مجید کی مثال اس شخص کے لئے جو اسے سیکھتا ہے، اسے پڑھتا ہے اور نماز تہجد میں اس کی تلاوت کرتا ہے، اس تھیلے جیسی ہے جس میں کستوری بھری ہو اور اس کی خوشبو ہر جگہ مہک رہی ہو اور جس شخص نے قرآن مجید سیکھا اور اسے اپنے سینے میں محفوظ کر کے سویا رہا (نماز تہجد میں اسے تلاوت نہ کیا) تو اس کی مثال اس تھیلے جیسی ہے جس کی کستوری کو تسمے سے بند کر دیا گیا ہو (لہٰذا اس کی مہک بکھرتی نہیں)۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1509، 2540، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2126، 2578، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1628، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8696، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2876، 2876 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 217، والبزار فى (مسنده) برقم: 8402»