☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 14
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 14

Q12 References

فِي قَوْلِهِ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ}  [المائدة: ٦]  الْآيَةَ، إِذِ اللَّهُ جَلَّ وَعَلَا وَلَّى نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيَانَ مَا أَنْزَلَ عَلَيْهِ خَاصًّا وَعَامًّا، فَبَيَّنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسُنَّتِهِ أَنَّ اللَّهَ إِنَّمَا أَمَرَ بِالْوُضُوءِ بَعْضَ الْقَائِمِينَ إِلَى الصَّلَاةِ، لَا كُلَّهُمْ، كَمَا بَيَّنَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَرَادَ بِقَوْلِهِ: {خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً}  [التوبة: ١٠٣]  بَعْضَ الْأَمْوَالِ لَا كُلَّهَا، وَكَمَا بَيَّنَ بِقِسْمَةِ سَهْمِ ذِي الْقُرْبَى ِ بَيْنَ بَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَنَّ اللَّهَ أَرَادَ بِقَوْلِهِ: {ذِي الْقُرْبَى}  [النساء: ٣٦]  بَعْضَ قَرَابَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ جَمِيعِهِمْ، وَكَمَا بَيَّنَ أَنَّ اللَّهَ أَرَادَ بِقَوْلِهِ: {وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا}  [المائدة: ٣٨]  بَعْضَ السُّرَّاقِ دُونَ جَمِيعِهِمْ، إِذْ سَارِقُ دِرْهَمٍ فَمَا دُونَهُ يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ سَارِقٍ، فَبَيَّنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِهِ: «الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا»  ، أَنَّ اللَّهَ إِنَّمَا أَرَادَ بَعْضَ السُّرَّاقِ دُونَ بَعْضٍ بِقَوْلِهِ: {وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا}  [المائدة: ٣٨]  الْآيَةَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ للِنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ}  [النحل: ٤٤]
اپنے اس ارشاد گرامی میں «‏‏‏‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ» ‏‏‏‏ [ سورة المائدة ] ”ایمان والو، جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنے چہرے اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولو، اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں سمیت دھولو۔۔۔“ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اُن پر نازل کردہ ہر خاص و عام حکم کو بیان کرنے والا بنایا ہے لہٰذا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی سنّت سے بیان فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر نماز پڑھنے والے کو وضو کا حکم نہیں دیا کچھ لوگوں کو حکم دیا ہے (جن کا وضو ٹوٹ چکا ہو) جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آیت «‏‏‏‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً» ‏‏‏‏ [ سورة التوبة ] (ان کے اموال سے صدقہ لیجیے) کی تفسیر کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ مال بطور صدقہ (زکٰوۃ) لینے کا حکم دیا ہے سارا نہیں۔ (یعنی زکٰوۃ کی مقررہ مقدار) اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مال غنیمت سے قرابت داروں کا حصّہ بنی ہاشم اور بنی عبد المطلب میں تقسیم کر کے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «‏‏‏‏وَذِي الْقُرْبَىٰ» ‏‏‏‏ [ سورة البقرة ] ”اور قرابت داروں کو دو“ کی وضاحت کردی کہ قرابت داروں سے مراد آپ کے بعض رشتہ دار ہیں، سارے نہیں، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ہو «‏‏‏‏وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا» ‏‏‏‏ [ سورة المائدة ] ”چور مرد اور چور عورت کے ہاتھ کاٹ دو“ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سے اللہ تعالیٰ کا مقصود بعض چور ہیں نہ کہ سب چور۔ کیونکہ ایک درھم یا اس سے کم قیمت کی چوری کرنے والے پر بھی لفظ چور کا اطلاق ہوتا ہے۔ لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان فرمایا: ”چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ قیمت کی چیز چوری کرنے پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔‏‏‏‏“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اس فرمان سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد گرامی «‏‏‏‏وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا» ‏‏‏‏ [ سورة المائدة ] کی وضاحت فرمادی کہ اس سے مراد بعض چور ہیں (جو چوتھائی دینار تک کی چوری کریں) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا «‏‏‏‏وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ» ‏‏‏‏ [ سورة النحل ] یہ ذکر (قرآن مجید) ہم نے آپ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرف اتارا ہے تا کہ لوگوں کی جانب جو نازل کیا گیا ہے آپ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اسے کھول کھول کر بیان کردیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْوُضُوءِ/حدیث: Q12]
أَبُو عَمَّارٍ ، وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، سُفْيَانَ ، مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ، صَلَّى الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوَضُوءٍ وَاحِدٍ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يُسْنِدْ هَذَا الْخَبَرَ عَنِ الثَّوْرِيِّ أَحَدٌ نَعْلَمُهُ غَيْرُ الْمُعْتَمِرِ، وَوَكِيعٍ. رَوَاهُ أَصْحَابُ الثَّوْرِيِّ، وَغَيْرُهُمَا، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَارِبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنْ كَانَ الْمُعْتَمِرُ وَوَكِيعٌ مَعَ جَلالَتِهِمَا حَفِظَا هَذَا الإِسْنَادَ وَاتِّصَالَهُ، فَهُوَ خَبَرٌ غَرِيبٌ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سلیمان اپنے والد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے۔ پھر فتح مکہ والے دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام نمازیں ایک ہی وضو سے ادا کیں۔ امام ابوبکر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ معمر اور وکیع کے سوا کسی نے یہ روایت امام سفیان ثوری سے مسند بیان نہیں کی۔ امام سفیان ثوری کے شاگرد معمر اور وکیع کے علاوہ دوسرے راویوں نے یہ روایت امام سفیان سے، انہوں نے محارب سے انہوں نے سلیمان بن بریدہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کی ہے۔ جلیل القدر معتمر اور وکیع نے اگرچہ سند اور اس کے اتصال کو حفظ کیا ہے مگر یہ روایت نہایت غریب ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْوُضُوءِ/حدیث: 14]
تخریج الحدیث
«اسناده صحیح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 277، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 12، 13، 14، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1706، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 133، وأبو داود فى (سننه) برقم: 172، والترمذي فى (جامعه) برقم: 61، والدارمي فى (مسنده) برقم: 685، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 579، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23432»
← Previous Hadith (13) Back to Bab Next Hadith → (15)