☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1386
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1386
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى ، عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَطَاءٌ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَلِكَ يَوْمَ مَاتَ فِيهِ ابْنُهُ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ سِتَّ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ، كَبَّرَ، ثُمَّ قَرَأَ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَامَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ دُونَ الْقِرَاءَةِ الأُولَى، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ دُونَ الْقِرَاءَةِ الثَّانِيَةِ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِمَّا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ انْحَدَرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ثَلاثَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ لَيْسَ فِيهَا رَكْعَةٌ إِلا الَّتِي قَبْلَهَا أَطْوَلُ مِنَ الَّتِي بَعْدَهَا، إِلا أَنَّ رُكُوعَهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ تَأَخَّرَ فِي صَلاتِهِ فَتَأَخَّرَتِ الصُّفُوفُ مَعَهُ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَتَقَدَّمَتِ الصُّفُوفُ مَعَهُ، فَقَضَى الصَّلاةَ وَقَدْ أَضَاءَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، وَإِنَّهُمَا لا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ بَشَرٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكِ، فَصَلُّوا حَتَّى تَنْجَلِيَ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لخت جگرسیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ فوت ہوا، اُس دن سورج کو گرہن لگا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو نماز چھ رکوع چار سجدوں کے ساتھ ادا کرائی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی پھر طویل قراءت کی، پھر اپنی قراءت کے برابر طویل رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے اپنا سر مبارک اُٹھایا تو پہلی قراءت سے کچھ کم قراءت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قراءت کی مقدار کے برابر طویل رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع سے سر مبارک اُٹھایا تو اپنی دوسری قرائت سے کچھ کم قراءت کی، پھر اس قراءت کے برابر رکوع کیا، پھر اپنا سر مبارک اُٹھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نیچے جُھک کر دو سجدے کیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (دوسری رکعت کے لئے) کھڑے ہو گئے اور سجدے کرنے سے پہلے تین رکوع کیے، ان میں سے ہر رکوع اپنے بعد والے سے طویل ہوتا تھا مگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا رکوع آپ کے قیام کے برابر ہوتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی نماز میں پیچھے ہٹے تو لوگوں کی صفیں بھی آپ کے ساتھ پیچھے ہٹ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے پڑھے تو صفیں بھی آگے بڑھ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو سورج روشن ہو چکا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو، بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں اور ان دونوں کو کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، لہٰذا جب تم گرہن لگا دیکھو تو نماز پڑھا کروحتّیٰ کہ سورج روشن ہو جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 904، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1380، 1381، 1386، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2843، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1477، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1178، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14641»
← Previous Hadith (1385) Back to Bab Next Hadith → (1387)