☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1379
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1379
الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ صَدَقَةَ ، سُفْيَانُ وَهُوَ ابْنُ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ صَدَقَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَهُوَ ابْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتِ: انْخَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ، ثُمَّ قَرَأَ قِرَاءَةً يَجْهَرُ فِيهَا، ثُمَّ رَكَعَ عَلَى نَحْوِ مَا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِهِ، ثُمَّ رَكَعَ عَلَى نَحْوِ مَا قَرَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، وَسَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فِي الرَّكْعَةِ الأُخْرَى، فَصَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعَ فِي الأُولَى، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ بَشَرٍ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلاةِ" قَالَ: وَذَلِكَ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ مَاتَ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّمَا كَانَ هَذَا لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد میں سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جہری قراءت کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قراءت کی مقدار کے برابر (لمبا) رکوع کیا، پھر (رکوع سے سر مبارک) اُٹھایا تو (پھر اپنی پہلی قراءت جتنی قراءت کی) پھر اپنی قراءت کی مقدار کے برابر رکو ع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھایا اور سجدے کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوسری رکعت کے لئے اُٹھے تو پھر اسی طرح (قراءت اور رکوع) کیا جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا۔ پھر فرمایا: ”بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ انہیں کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا لہٰذ جب گرہن لگے تو نماز کی طرف لپکو (تاکہ اللہ تعالیٰ تمہاری یہ مشکل حل کرے) روای کہتے ہیں کہ اُس دن (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لخت جگر) سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تھی تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ سورج گرہن سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی موت کی وجہ سے لگا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1044، 1046، 1047، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 901، ومالك فى (الموطأ) برقم: 639، وابن الجارود فى "المنتقى"، 276، 277، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 851، 1378، 1379، 1382، 1383، 1387، 1390، 1391، 1395، 1398، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2830، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1238، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1464، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1177، والترمذي فى (جامعه) برقم: 561، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1263، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3486، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1786، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24679»
← Previous Hadith (1378) Back to Bab Next Hadith → (1380)