☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 1268
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 1268

Q1268 حوالہ جات

وَيَخْطِرُ بِبَالِي فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْحِمَارَ لَيْسَ بِنَجَسٍ وَإِنْ كَانَ لَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ إِذِ الصَّلَاةُ عَلَى النَّجِسِ غَيْرُ جَائِزٍ
اس حدیث کے بارے میں میرے دل میں یہ خیال آرہا ہے کہ گدھا ناپاک نہیں ہے اگرچہ اس کا گوشت نہیں کھایا جاتا، کیونکہ ناپاک چیز پر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: Q1268]
حدیث نمبر: 1268 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عُمَرَ بْنِ يَحْيَى ، سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ، أَوْ عَلَى حِمَارَةٍ، وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ نَحْوَ خَيْبَرَ" يَعْنِي التَّطَوُّعَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ الْبَصْرِيُّ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک گدھے یا گدھی پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ مبارک خیبر کی طرف تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ محمد بن دینار، الطاحی البصری ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: 1268]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 700، ومالك فى (الموطأ) برقم: 513، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1268، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2515، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 739، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1226، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2240، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4608»
پچھلی حدیث → (1267) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1269)