☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1256
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1256
بُنْدَارٌ ، عُثْمَانُ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عُثْمَانَ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ
وَحَدَّثَنَاهُ بُنْدَارٌ ، نَا عُثْمَانُ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ ، أَنَّهُ رَأَى حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ وَمَعَهُمْ فِي ذَلِكَ السَّفَرِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَقِيلَ: إِنَّ خَالَكَ يَنْهَى عَنْ هَذَا، فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَصْنَعُ ذَلِكَ" لا يُصَلِّي قَبْلَ الصَّلاةِ وَلا بَعْدَهَا" ، قُلْتُ: أُصَلِّي بِاللَّيْلِ؟ فَقَالَ:" صَلِّ بِاللَّيْلِ مَا بَدَا لَكَ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
عثمان بن عبداللہ بن سراقہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے جناب حفص بن عاصم کو سفر میں نفل نماز پڑھتے دیکھا اور اس سفر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اُن کے ساتھ تھے تو اُن سے کہا گیا کہ آپ کے ماموں (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) اس سے منع کرتے ہیں۔ چنانچہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ کام نہیں کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرض نماز سے پہلے اور بعد میں (نفل) نماز نہیں پڑھتے تھے۔ میں نے عرض کی کہ میں رات کو (نفل) نماز پڑھ سکتا ہوں؟ توانہوں نے فرمایا کہ رات کو جتنی چاہو (نفل) نماز پڑھ لو۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1101، 1102، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 689، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 947، 1255، 1256، 1257، 1259، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2753، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1457، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1223، والترمذي فى (جامعه) برقم: 544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1071، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5591، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4766»
← Previous Hadith (1255) Back to Bab Next Hadith → (1257)