☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1197
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1197
مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، إِسْمَاعِيلُ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، حَفْصَةُ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِهِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ فِي بَيْتِهِ" . انْتَهَى حَدِيثُ أَحْمَدَ، وَزَادَ مُؤَمَّلٌ، قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ وَكَانَتْ سَاعَةً لا يَدْخُلُ عَلَيْهِ فِيهَا أَحَدٌ، قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، وَيُنَادِي الْمُنَادِي بِالصَّلاةِ" قَالَ: أَرَاهُ، قَالَ: خَفِيفَتَيْنِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فِي بَيْتِهِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز ظہر سے پہلے دو رکعات اور دو رکعات اس کے بعد ادا کیں، اور دو رکعات مغرب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں پڑھیں، اور دو رکعات عشاء کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں پڑھیں۔ جناب احمد بن منیع کی حدیث یہاں ختم ہو جاتی ہے۔ جناب مؤمل بن ہشام نے یہ اضافہ بیان کیا، فرماتے ہیں کہ مجھے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا اور وہ ایسا وقت تھا جس میں کوئ شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس نہیں آتا تھا، بیشک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو رکعات ادا کرتے حتیٰ کہ (دوسری) فجر طلوع ہو جاتی اور مؤذن نماز کے لئے اذان دے دیتا - راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اُنہوں نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دو رکعات ہلکی اور مختصر ادا کرتے، اور دو رکعات جمعہ کے بعد اپنے گھر میں ادا کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 618، 1172، 1180، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 723، ومالك فى (الموطأ) برقم: 419، وابن الجارود فى "المنتقى"، 304، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1111، 1197، 1198، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1587، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 582، والترمذي فى (جامعه) برقم: 433، 434، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1145، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4593»
← Previous Hadith (1196) Back to Bab Next Hadith → (1198)