مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، يَزِيدَ بْنَ خُمَيْرٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ ، عَائِشَةُ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ خُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ ، يَقُولُ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ :" لا تَدَعْ قِيَامَ اللَّيْلِ ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لا يَذَرُهُ، وَكَانَ إِذَا مَرِضَ أَوْ كَسِلَ صَلَّى قَاعِدًا" . ثنا بِهِ عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، وَقَالَ: إِذَا مَلَّ أَوْ كَسِلَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الشَّيْخُ عَبْدُ اللَّهِ هُوَ عِنْدِي الَّذِي يَقُولُ لَهُ الْمِصْرِيُّونَ وَالشَّامِيُّونَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَيْسٍ، رَوَى عَنْهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَخْبَارًا
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن ابی موسیٰ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رات کا قیام مت چھوڑنا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے ترک نہیں کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بیمار ہوجاتے یا سُستی محسوس کر تے تو بیٹھ کر نماز تہجد پڑھ لیتے۔ جناب علی بن مسلم نے یہ الفاظ کیے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھک جاتے یا سُستی محسوس کرتے (تو بیٹھ کر تہجّد ادا کر لیتے) ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک اس شیخ عبداللہ سے مراد ہی ہیں جنہیں مصری اور شامی راوی عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں۔ ان سے معاویہ بن صالح نے متعدد روایات بیان کی ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث
«صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1137، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1162، 1163، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1307، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4797، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26755، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1622»