بُنْدَارٌ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَبُو حَرَّةَ ، الْحَسَنِ ، سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَائِشَةَ
نَا بُنْدَارٌ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا أَبُو حَرَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صَلاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا صَلَّى الْعِشَاءَ تَجَوَّزَ بِرَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَنَامُ وَعِنْدَ رَأْسِهِ طَهُورُهُ وَسِوَاكُهُ، فَيَقُومُ فَيَتَسَوَّكُ، وَيَتَوَضَّأُ، وَيُصَلِّي، وَيَتَجَوَّزُ بِرَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي ثَمَانِ رَكَعَاتٍ يُسَوِّي بَيْنَهُنَّ فِي الْقِرَاءَةِ، وَيُوتِرُ بِالتَّاسِعَةِ، وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَلَمَّا أَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخَذَ اللَّحْمَ، جَعَلَ الثَّمَانِ سِتًّا، وَيُوتِرُ بِالسَّابِعَةِ، وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، يُقْرَأُ فِيهِمَا بِـ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَإِذَا زُلْزِلَتْ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب سعد بن ہشام انصاری سے مروی ہے کہ اُنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب عشاء کی نماز پڑھ لیتے تو دو ہلکی سی رکعات ادا کرتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سرہانے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وضو کا پانی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسواک رکھی ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیدار ہوتے تو مسواک کرتے اور وضو کرتے اور نماز پڑھتے، دو مختصر سی رکعتیں ادا کرتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آٹھ رکعات قیام کرتے، ان میں برابر قراءت فرماتے، اور نویں رکعت وتر ادا کرتے، اور دو رکعات ادا کرتے، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھے ہوتے، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عمر رسیدہ ہو گئے اور فربہ ہو گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آٹھ رکعات کو چھ کر دیا اور ساتویں رکعت وتر پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو رکعات بیٹھے بیٹھے ادا کرتے، ان میں «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور «إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا» کی تلاوت فرماتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ ذِكْرِ الْوِتْرِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1104]
تخریج الحدیث
«صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 746، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1078، 1104، 1127، 1169، 1170، 1177، 1178، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2420، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1314، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1342، والترمذي فى (جامعه) برقم: 445، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1516، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1191، 1348، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 166، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1665، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24907»