☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1093
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1093

Q1093 References

أَوْهَمَ بَعْضَ مَنْ لَمْ يَتَبَحَّرِ الْعِلْمَ وَلَمْ يَكْتُبْ مِنَ الْعِلْمِ مَا يُسْتَدَلُّ بِالْخَبَرِ الْمُفَسَّرِ عَلَى الْخَبَرِ الْمُجْمَلِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْتَرَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ الثَّانِي
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَوْلانِيُّ ، أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَوْلانِيُّ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَ الْعَبَّاسَ ذَوْدًا مِنَ الإِبِلِ، فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَكَانَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَسَّدْتُ الْوِسَادَةَ الَّتِي تَوَسَّدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَامَ غَيْرَ كَبِيرٍ أَوْ غَيْرَ كَثِيرٍ، ثُمَّ قَامَ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، وَأَقَلَّ هِرَاقَةَ الْمَاءِ، ثُمَّ افْتَتَحَ الصَّلاةَ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، وَأَخْلَفَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَجَعَلُ يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَتْ مَيْمُونَةُ حَائِضًا، فَقَامَتْ فَتَوَضَّأَتْ، ثُمَّ قَعَدَتْ خَلْفَهُ تَذْكُرُ اللَّهَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشَيْطَانُكِ أَقَامَكِ؟" قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِيَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ:" إِي وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ وَلِي، غَيْرَ أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ، فَأَسْلَمَ، فَلَمَّا انْفَجَرَ الْفَجْرُ قَامَ فَأَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ حَتَّى أَتَاهُ بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاةِ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے چند اونٹ دینے کا وعدہ فرمایا تھا تو اُنہوں نے مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عشاء کے بعد بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف فرما تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے۔ تو میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تکیے کو تکیہ بنا لیا (اور لیٹ گیا) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھوڑی دیرسوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُٹھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا تو مکمّل وضو کیا اور پانی کم بہایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز شروع کر دی، چنانچہ میں بھی اُٹھ گیا اور وضو کیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے (مجھے) پیچھے کیا اور میرے کان سے پکڑ کر اپنی دائیں جانب کھڑا کرلیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرنا شروع کر دیا اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا حائضہ تھیں، تو اُنہوں نے اٹھ کر وضو کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے بیٹھ کر ﷲ تعالیٰ کا ذکر کرنے لگیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ” تمہیں تمہارے شیطان نے اٹھا دیا ہے؟“ اُنہوں نے عرض کہ اے اللہ کے رسول، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قربان کیا میرا شیطان بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے۔ ہاں میرا بھی شیطان ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی ہے تو میں اس کے شر سے محفوظ ہوں۔“ پھر جب فجر طلوع ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اُٹھ کر ایک رکعت وتر ادا کیا - پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے دائیں پہلو پر لیٹ گئے حتیٰ کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آکر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز فجر کی اطلاع کی (تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُٹھ گئے)۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ ذِكْرِ الْوِتْرِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1093]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 117، 138، 183، 697، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 256،، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 127، 448، 449، 884، 1093، 1094، 1103، 1119، 1121، 1524، 1533، 1534، 1675، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1445، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6335، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 441، وأبو داود فى (سننه) برقم: 58، 610، والترمذي فى (جامعه) برقم: 232، 3419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 423، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 315، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1868»
← Previous Hadith (1092) Back to Bab Next Hadith → (1094)