أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ الْكَلامِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنْ كَانَ أَرَادَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِقَوْلِهِ بَعْدَ الْكَلامِ قَوْلَهُ لَمَّا صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا، فَقَالَ: أَزِيدَ فِي الصَّلاةِ؟ فَقَالَ: وَمَا ذَاكَ؟، فَهَذَا الْكَلامُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَعْنَى كَلامِهِ فِي قِصَّةِ ذِي الْيَدَيْنِ، وَإِنْ كَانَ أَرَادَ الْكَلامَ الَّذِي فِي الْخَبَرِ الآخَرِ لَمَّا صَلَّى فَزَادَ أَوْ نَقَصَ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ" ؛ فَإِنَّ هَذِهِ لَفْظَةٌ قَدِ اخْتَلَفَ الرُّوَاةُ فِي الْوَقْتِ الَّذِي تَكَلَّمَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا الأَعْمَشُ فِي خَبَرِهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وأَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ فِي خَبَرِهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ذَكَرَ أَنَّ هَذَا الْكَلامَ كَانَ مِنْهُ قَبْلَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، وَأَمَّا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، وَالْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَإِنَّهُمَا ذَكَرَا فِي خَبَرِهِمَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ هَذَا الْكَلامَ كَانَ مِنْهُ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ فَلَمْ يَثْبُتْ بِخَبَرٍ لا مُخَالِفَ لَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكَلَّمَ وَهُوَ عَالِمٌ ذَاكِرٌ بِأَنَّ عَلَيْهِ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، وَقَدْ ثَبَتَ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكَلَّمَ سَاهِيًا بَعْدَ السَّلامِ وَهُوَ لا يَعْلَمُ أَنَّهُ قَدْ سَهَا سَهْوًا يَجِبُ عَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ كَلامِهِ سَاهِيًا
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بات چیت کر لینے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں اگر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس فرمان کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کلام کر لینے کے بعد سہو کے سجدے کیے، سے مراد وہ کلام ہے جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی پانچ رکعات پڑھا دی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک آدمی نے عرض کی کہ کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (اضافہ) کیا ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ گفتگو ذوالیدین کے واقعے میں مذکور گفتگو کے ہم معنی ہے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اصل صورت حال کی تحقیق فرما رہے ہیں) اور اگر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی مراد وہ کلام ہے جو دوسری روایت میں آئی ہے جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز پڑھائی اور اس میں اضافہ کر دیا یا کمی کر دی تھی، جس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” بیشک میں بھی ایک انسان ہوں، میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو“ تو ان الفاظ کے بارے میں راویوں کا اختلاف ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ گفتگو کب فرمائی۔ ابوبکر نہشلی اپنی سند سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ گفتگو سہو کے دو سجدے کرنے سے پہلے فرمائی۔ جبکہ منصور بن معتمر اور حسن بن عبیداللہ دونوں اپنی سند سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کر تے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کلام سہو کے دوسجدے کر نے کے بعد فرمایا۔ چنانچہ کسی ایسی روایت سے جس روایت کی مخالف روایت مو جو د نہ ہو، یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کلام اس حال میں فرمائی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بخوبی علم تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یاد تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں - جبکہ یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرنے کے بعد بھول کر گفتگو فرمائی، اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معلوم نہیں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھول چکے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں، بھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھول کر کلام کر لینے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 1059]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 401، 404، 1226، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 572، وابن الجارود فى "المنتقى"، 270، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1028، 1055، 1056، 1057، 1058، 1059، 1061، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2656، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1239، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 392، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2293، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1408، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3636»