☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1031
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1031

Q1031 References

ثُمَّ ذُكِّرَ بِتَسْبِيحٍ أَنَّهُ نَاسٍ لِلْجُلُوسِ، أَنَّ عَلَيْهِ الْمُضِيَّ فِي صَلَاتِهِ، تَرْكَ الرُّكُوعِ إِلَى الْجُلُوسِ، وَعَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ قَبْلَ السَّلَامِ
پھر اسے ”سُبْحَانَ اللَٰه“ کہہ کر متنبہ کیا جائے کہ وہ تشہد کے لیے بیٹھنا بھول گیا ہے تو اسے اپنی نماز جاری رکھنی چاہیے اور دوبارہ (اٹھنے کے بعد) نہ بیٹھنے، اور سلام پھیرنے سے پہلے اسے دو سجدے کرنے چاہئیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: Q1031]
الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، شُعْبَةُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، ابْنِ بُحَيْنَةَ
نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ فِي حَدِيثِهِ: فَسَبَّحْنَا بِهِ، فَلَمَّا اعْتَدَلَ مَضَى وَلَمْ يَرْجِعْ قَالَ الْفَضْلُ: فَسَبَّحُوا بِهِ، فَمَضَى وَلَمْ يَرْجِعْ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن بُحینہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر باقی حدیث بیان کی۔ یحییٰ بن حکیم نے اپنی روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں، تو ہم نے ”سُبْحَانَ اللَٰه“ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یاد دہانی کرائی، مگر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدھے کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جاری رکھی اور واپس نہ ہوئے (بیٹھے نہیں)۔ جناب فضل کی روایت میں ہے، تو اُنہوں نے ”سُبْحَانَ اللَٰه“ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو متوجہ کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جاری رکھی اور (بیٹھنے کے لئے) واپس نہ لوٹے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 829، 830، 1224، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 570، ومالك فى (الموطأ) برقم: 230، وابن الجارود فى "المنتقى"، 268، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1029، 1030، 1031، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1938، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1208، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1176، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1034، والترمذي فى (جامعه) برقم: 391، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1206، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2846، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1412، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23385»
← Previous Hadith (1030) Back to Bab Next Hadith → (1032)