☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ قیامت کے دن لوگوں کے پسینہ میں تفاوت کی کیفیت
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ قیامت کے دن لوگوں کے پسینہ میں تفاوت کی کیفیت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7329 صحیح ابن حبان
ابْنُ سَلْمٍ ، حَرْمَلَةُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَبَا عُشَّانَةَ ، عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" تَدْنُو الشَّمْسُ مِنَ الأَرْضِ، فَيَعْرَقُ النَّاسُ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَبْلُغُ عَرَقُهُ كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى الْعَجُزِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى الْخَاصِرَةِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ عُنُقَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ وَسَطَ فِيهِ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ، فَأَلْجَمَ فَاهُ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ هَكَذَا، وَمِنْهُمْ مَنْ يُغَطِّيهِ عَرَقُهُ، وَضَرَبَ بِيَدِهِ إِشَارَةً .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”(قیامت کے دن) سورج زمین کے قریب ہو جائے گا اور لوگ پسینے میں ڈوب جائیں گے۔ کچھ لوگوں کا پسینہ ان کے ٹخنوں تک آ رہا ہو گا۔ کچھ کا نصف پنڈلی تک آ رہا ہو گا۔ کچھ کا گھٹنوں تک آ رہا ہو گا۔ کچھ کا پیٹ کے نچلے حصے تک آ رہا ہو گا۔ کچھ کا پہلو تک آ رہا ہو گا اور کچھ کا گردن تک آ رہا ہو گا۔ کچھ کا اس کے درمیان تک آ رہا ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دست مبارک کو منہ کی طرف لے جا کر اشارہ کر کے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اس طرح اشارہ فرمایا: ”ان میں سے کچھ لوگوں کا پسینہ انہیں ڈبو چکا ہو گا۔“ اسے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7329]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7329، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8802، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17711، والطبراني فى(الكبير) برقم: 834، 844» «رقم طبعة با وزير 7285»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 195).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 195). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح