☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر اس کیفیت کا کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو کیا آزمائش دی اور اس سے دنیا میں عذاب کی تعجیل کو ہٹایا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر اس کیفیت کا کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو کیا آزمائش دی اور اس سے دنیا میں عذاب کی تعجیل کو ہٹایا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7220 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٌو ، جَابِرًا
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو ، جَابِرًا ، قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ، قَالَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ"، أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ، قَالَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ"، أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ، قَالَ:" هَاتَانِ أَهْوَنُ أَوْ أَيْسَرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ عمرو نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ﴾ [سورة الأنعام: 65] ”تم یہ فرما دو! وہ اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ وہ تمہارے اوپر سے تم پر عذاب بھیج دے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ذات کی پناہ مانگتا ہوں“ (ارشادِ باری تعالیٰ ہے) ﴿أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ [سورة الأنعام: 65] ”یا تمہارے نیچے سے بھیج دے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ذات کی پناہ مانگتا ہوں“ (ارشادِ باری تعالیٰ ہے) ﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ﴾ [سورة الأنعام: 65] ”یا تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے یوں کہ تم ایک دوسرے کو قتل کرو“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں زیادہ ہلکی اور زیادہ آسان ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7220]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4628، 7313، 7406، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7220، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7684، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3065، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 882، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14537، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1296» «رقم طبعة با وزير 7176»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (4628 و 7313 و 7406).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4628 و 7313 و 7406). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين