☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7095 صحیح ابن حبان
ابن خزيمة ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، أَبِي ، أَبُو الْعَنْبَسِ سَعِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةُ
أَخْبَرَنَا ابن خزيمة ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي أَبُو الْعَنْبَسِ سَعِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا عَائِشَةُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ فَاطِمَةَ، قَالَتْ: فَتَكَلَّمْتُ أَنَا، فَقَالَ:" أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي زَوْجَتِي فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ؟"، قُلْتُ: بَلَى وَاللَّهِ، قَالَ: " فَأَنْتِ زَوْجَتِي فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ" . أبو الْعَنْبَسِ: كُوفِيٌّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے گفتگو کرنا شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم دنیا اور آخرت میں میری زوجہ ہو؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں! اللہ کی قسم (میں اس بات سے راضی ہوں)، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دنیا اور آخرت میں میری زوجہ ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعنبس نامی راوی کوفی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7095]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7095، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6796» «رقم طبعة با وزير 7053»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح