☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال سے اس کے قول پر کہا اور اس کی تصدیق کی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← - ذکر اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال سے اس کے قول پر کہا اور اس کی تصدیق کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7087 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أبيه
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أبيه ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سَمِعَ خَشْخَشَةً أَمَامَهُ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: بِلالٌ، فَأَخْبَرَهُ وَقَالَ: بِمَ سَبَقْتَنِي إِِلَى الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْدَثْتُ إِِلا تَوَضَّأْتُ، وَلا تَوَضَّأْتُ إِِلا رَأَيْتُ أَنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ رَكْعَتَيْنِ أُصَلِّيهُمَا، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد (رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (خواب میں) اپنے آگے کسی کے قدموں کی آہٹ سنی تو دریافت کیا: ”یہ کون ہے؟“ فرشتوں نے بتایا: بلال ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا اور فرمایا: ”تم کس وجہ سے جنت میں مجھ سے آگے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں جب بھی بے وضو ہوتا ہوں تو وضو کر لیتا ہوں اور جب بھی وضو کرتا ہوں، تو مجھے یوں لگتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے لیے دو رکعات (تحیۃ الوضو) ادا کرنی چاہئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسی کی وجہ سے ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7087]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1209، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7086، 7087، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1183، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3689، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23462» «رقم طبعة با وزير 7045»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق» -أيضا-.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم