☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے بیٹے ابراہیم سے محبت
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے بیٹے ابراہیم سے محبت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6950 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَالأَشَجُّ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَالأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَرْحَمُ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِِبْرَاهِيمُ ابْنُهُ مُسْتَرْضِعًا فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَنْطَلِقُ وَنَحْنُ مَعَهُ، فَيَدْخُلُ الْبَيْتَ، وَكَانَ ظِئْرُهُ قَيْنًا، فَيَأْخُذُهُ فَيُقَبِّلُهُ وَيَرْجِعُ"، قَالَ عَمْرٌو: فَلَمَّا مَاتَ إِِبْرَاهِيمُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ ابْنِي إِِبْرَاهِيمَ كَانَ فِي الثَّدْيِ، وَإِِنَّ لَهُ ظِئْرَيْنِ تُكْمِلانِ رَضَاعَهُ فِي الْجَنَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے زیادہ اور کسی کو اپنے گھر والوں کے لیے زیادہ رحم دل نہیں دیکھا۔ سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحب زادے تھے، وہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں (کسی گھر میں) دودھ پیتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے جایا کرتے تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر میں داخل ہوئے، سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا رضاعی باپ ایک لوہار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس بچے کو لیتے، اسے بوسہ دیتے اور واپس تشریف لے آتے۔ عمرو نامی راوی کہتے ہیں کہ جب سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا بیٹا ابراہیم ابھی دودھ پیتا بچہ تھا، جنت میں اس کی رضاعت مکمل کرنے کے لیے دو دودھ پلانے والیاں ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6950]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2316، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6950، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12285» «رقم طبعة با وزير 6911»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2493): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2493): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم