☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ عیسیٰ ابن مریم کے نزول پر اس امت کا امام انہی میں سے ہوگا نہ کہ عیسیٰ اس زمانے میں ان کا امام ہوگا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ عیسیٰ ابن مریم کے نزول پر اس امت کا امام انہی میں سے ہوگا نہ کہ عیسیٰ اس زمانے میں ان کا امام ہوگا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6819 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا، فَيَقُولُ: لا، إِِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ أُمَرَاءُ لِتَكْرِمَةِ اللَّهِ هَذِهِ الأُمَّةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کی خاطر لڑتا رہے گا اور یہ لوگ قیامت کے دن تک غالب رہیں گے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم نزول کریں گے تو ان کا امیر کہے گا: آپ آگے بڑھیں اور ہمیں نماز پڑھائیں، وہ فرمائیں گے: جی نہیں، تم لوگ ایک دوسرے کے امیر ہو، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں) اللہ تعالیٰ اس امت کی عزت افزائی کے لیے ایسا کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6819]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 82، 156، 1923، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1107، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1453، 6819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 463، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4678، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2618، 2619، 2620، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1078، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1753، 1754، 1755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14947» «رقم طبعة با وزير 6780»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (270 و 1960)، «قصة المسيح - عليه السلام -» (ص 57): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (270 و 1960)، «قصة المسيح - عليه السلام -» (ص 57): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح