☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس علامت کی جو دجال کے فتنے سے آدمی کی نجات کی شناخت کراتی ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس علامت کی جو دجال کے فتنے سے آدمی کی نجات کی شناخت کراتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6807 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو كُرَيْبٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، الأَعْمَشِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، حُذَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ: " لَفِتْنَةُ بَعْضِكُمْ أَخْوَفُ عِنْدِي مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، إِِنَّهَا لَيْسَتْ مِنْ فِتْنَةٍ صَغِيرَةٍ وَلا كَبِيرَةٍ إِِلا تَتَّضِعُ لِفِتْنَةِ الدَّجَّالِ، فَمَنْ نَجَا مِنْ فِتْنَةِ مَا قَبْلَهَا نَجَا مِنْهَا، وَإِِنَّهُ لا يَضُرُّ مُسْلِمًا، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، مُهَجَّاةٌ: كَ، فَ، رَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”تمہارا (آپس کا اختلاف) میرے نزدیک دجال کے فتنے سے زیادہ خوف زدہ کرنے والا ہے، ہر چھوٹا اور بڑا فتنہ دجال کے فتنے کا پیش خیمہ ہو گا، جو شخص اس سے پہلے کے فتنے سے نجات پا لے گا وہ اس سے بھی نجات پا لے گا اور یہ کسی مسلمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہجوں میں «ك ف ر» (یعنی کافر) لکھا ہوا ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6807]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6807، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23778، والبزار فى (مسنده) برقم: 2807، 2808، والطبراني فى(الكبير) برقم: 3018» «رقم طبعة با وزير 6769»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الصحيحة» (3082).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (3082). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح