أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، حَفْصَةُ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَى ابْنَ صَائِدٍ فِي سِكَّةٍ مِنْ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَسَبَّهُ ابْنُ عُمَرَ، وَوَقَعَ فِيهِ، فَانْتَفَخَ حَتَّى سَدَّ الطَّرِيقَ، فَضَرَبَهُ ابْنُ عُمَرَ بِعَصًا، فَسَكَنَ حَتَّى عَادَ، فَانْتَفَخَ حَتَّى سَدَّ الطَّرِيقَ، فَضَرَبَهُ ابْنُ عُمَرَ بِعَصًا مَعَهُ، حَتَّى كَسَرَهَا عَلَيْهِ، فَقَالَتْ لَهُ حَفْصَةُ : مَا شَأْنُكَ وَشَأْنُهُ، مَا يُولِعُكَ بِهِ، أَمَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِِنَّمَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ غَضْبَةٍ يَغْضَبُهَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: رُؤْيَةُ حَفْصَةَ ابْنَ عُمَرَ، وَضَرْبَهُ حَيْثُ كَانَ يَضْرِبُ الْمَسِيحَ بِالْعَصَا، كَانَ ذَلِكَ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مدینہ منورہ کی کسی گلی میں ابن صائد کو دیکھا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے برا کہا اور اسے ڈانٹنے لگے تو وہ اتنا پھول گیا کہ اس نے راستہ بند کر دیا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے عصا کے ذریعے مارا تو اسے سکون آیا، یہاں تک کہ وہ واپس اپنی اصل حالت میں آ گیا، پھر وہ پھول گیا، یہاں تک کہ اس نے راستہ بند کر دیا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے پاس موجود عصا سے پھر اسے مارا، یہاں تک کہ اسے اس پر توڑ دیا، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: تمہارا اور اس کا کیا واسطہ ہے؟ یہ تمہیں کیوں غصہ دلا دیتا ہے؟ کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا: ”دجال اس غضب کی وجہ سے باہر آئے گا جو اسے لاحق ہو گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور ان کے مارنے کو دیکھنا اس صورت میں تھا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بھی عصا کے ذریعے ماریں گے، یہ واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات مبارکہ میں پیش آیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6793]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2932، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6793، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27068» «رقم طبعة با وزير 6755»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2457): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2457): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح