☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور کھانا ہوگا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور کھانا ہوگا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6782 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، قَالَ: مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مَا سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " إِِنَّهُ لَنْ يَضُرَّكَ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، يَزْعُمُونَ أَنَّ مَعَهُ الأَنْهَارَ وَالطَّعَامَ، قَالَ: هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دجال کے بارے میں کسی نے اتنے سوالات نہیں کیے جتنے سوالات میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ نہریں اور کھانا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سب کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حقیر ترین ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6782]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7122، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2152، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6782، 6800، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4073، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18442، والحميدي فى (مسنده) برقم: 782، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 27086» «رقم طبعة با وزير 6744»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2457)، «قصة المسيح»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2457)، «قصة المسيح»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين