☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ ان کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کی فتح جزیرہ عرب کی ہوگی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ ان کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کی فتح جزیرہ عرب کی ہوگی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6672 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ ، النُّفَيْلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، نَافِعَ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعَ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قُلْتُ: حَدِّثْنِي هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الدَّجَّالَ؟ قَالَ: فَقَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْمَغْرِبِ أَتَوْهُ لِيُسْلِمُوا عَلَيْهِ، وَعَلَيْهِمُ الصُّوفُ، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْهُ سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: " تَغْزُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ فَارِسَ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ الرُّومَ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ الدَّجَّالَ، فَيَفْتَحُهُ اللَّهُ عَلَيْكُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا نافع بن عتبہ بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، میں نے کہا: آپ مجھے یہ بات بتائیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دجال کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت اہل مغرب میں سے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر تھے، وہ اسلام قبول کرنے کے لیے آپ کے پاس آئے تھے، انہوں نے اونی لباس پہنا ہوا تھا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب ہوا تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ جزیرہ عرب کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، تم اہل فارس کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، پھر تم اہل روم کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، پھر تم لوگ دجال کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس پر فتح عطا کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6672]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2900، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6672، 6809، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5738، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4091، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1559» «رقم طبعة با وزير 6637»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3246).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3246). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح