☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف عبد الرزاق نے معمر سے روایت کی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف عبد الرزاق نے معمر سے روایت کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6622 صحیح ابن حبان
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، إِِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا تَغَشَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَرْبُ كَانَ رَأْسُهُ فِي حِجْرِ فَاطِمَةَ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: وَا كَرْبَاهُ لِكَرْبِكَ الْيَوْمَ يَا أَبَتَاهُ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: " لا كَرْبَ عَلَى أَبِيكِ بَعْدَ الْيَوْمِ يَا فَاطِمَةُ" ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ قَالَتْ فَاطِمَةُ: وَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ، وَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، وَا أَبَتَاهُ إِِلَى جَنَّةِ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، وَا أَبَتَاهُ إِِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، قَالَ أَنَسٌ: فَلَمَّا دَفَنَّاهُ، مَرَرْتُ بِمَنْزِلِ فَاطِمَةَ، فَقَالَتْ: يَا أَنَسُ، أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ التُّرَابَ؟.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو آپ کا سر اس وقت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ابا جان! آپ کو آج کتنی تکلیف ہو رہی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے فاطمہ! آج کے بعد تمہارے باپ کو کبھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے ابا جان! آپ نے اپنے پروردگار کی پکار پر لبیک کہا؛ ہائے ابا جان! آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کتنا قرب حاصل تھا؛ ہائے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے؛ ہائے ابا جان! سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو ہم آپ کے وصال کی اطلاع دیتے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دفن کر دیا تو میرا گزر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پاس سے ہوا، انہوں نے فرمایا: اے انس! تم نے کیسے یہ برداشت کیا کہ تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مٹی ڈالو؟ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6622]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1412، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6829، 7262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12629» «رقم طبعة با وزير 6588»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السيرة» (466)، «مختصر الشمائل» (334): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (466)، «مختصر الشمائل» (334): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null