☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں اپنی بیویوں سے درخواست کی کہ ان کی تیمارداری عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں اپنی بیویوں سے درخواست کی کہ ان کی تیمارداری عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6588 صحیح ابن حبان
ابْنُ خُزَيْمَةَ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، قُلْتُ: أَخْبِرِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتِ: " اشْتَكَى، فَعَلِقَ يَنْفُثُ، فَجَعَلْنَا نُشَبِّهُ نَفْثَهُ بِنَفْثِ آكِلِ الزَّبِيبِ، قَالَتْ: وَكَانَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ، فَلَمَّا ثَقُلَ، اسْتَأْذَنَهُنَّ أَنْ يَكُونَ عِنْدِي وَيَدُرْنَ عَلَيْهِ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطَّانِ رِجْلاهُ الأَرْضَ، أَحَدُهُمَا: عَبَّاسٌ" ، قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ لِي: مَا أَخْبَرْتَكَ بِالآخَرِ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبیداللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، میں نے کہا: ”آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیماری کے بارے میں بتائیے،“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار ہو گئے۔ آپ کے بلغم میں خون آنے لگا، ہم آپ کے نکلنے والے بلغم کو خشک انگور کھانے والے کے تھوک سے تشبیہ دیتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باری باری اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے، جب آپ کی بیماری زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان خواتین سے اجازت طلب کی کہ ”آپ میرے ہاں رہیں“ اور وہ خواتین آپ کی خدمت میں حاضر ہو جایا کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو آپ دو آدمیوں کے درمیان میں زمین پر پاؤں گھسیٹتے ہوئے تشریف لائے، ان میں سے ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی تو انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: ”کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تمہیں دوسرے صاحب کے بارے میں نہیں بتایا؟“ میں نے جواب دیا: ”جی نہیں،“ تو انہوں نے بتایا: ”وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6588]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 6554»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (687).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (687). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null