☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غریبوں کو اپنے سے دور کرنے کا مطالبہ کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غریبوں کو اپنے سے دور کرنے کا مطالبہ کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6573 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِِسْرَائِيلُ ، الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَارِثِيِّ ، أَبِيهِ ، سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قال: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ سِتَّةُ نَفَرٍ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: اطْرُدْ هَؤُلاءِ عَنْكَ، فَإِِنَّهُمْ وَإِِنَّهُمْ، وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ، وَبِلالٌ، وَرَجُلانِ نَسِيتُ أَحَدُهُمَا، قَالَ:" فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ سورة الأنعام آية 52 إِِلَى قَوْلِهِ: الظَّالِمِينَ سورة البقرة آية 35" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم چھ آدمی تھے، تو مشرکین نے کہا: ”ان لوگوں کو اپنے سے دور کر دیں، یہ لوگ ایسے ہیں اور ویسے ہیں“، (راوی کہتے ہیں:) میں تھا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے، ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے اور دو آدمی اور تھے جن میں سے میں ایک کو بھول چکا ہوں، راوی کہتے ہیں: تو اس بارے میں جو اللہ کو منظور تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذہن میں خیال آیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنے ذہن میں سوچا (کہ ہم لوگوں کو اپنے پاس سے اٹھا دیتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ﴾ [سورة الأنعام: 52] ”اور تم ان لوگوں کو پرے نہ کرو جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں اور وہ صرف اس کی رضامندی چاہتے ہیں“، یہ آیت یہاں تک ہے: ﴿فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ ”ظلم کرنے والے“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6573]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2413، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6573، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5434، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8163، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4128، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 826» «رقم طبعة با وزير 6539»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null