مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِيهِ ، نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: هَلْ يُعَفِّرُ مُحَمَّدٌ وَجْهَهُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟ فَبِالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ، لَئِنْ رَأَيْتُهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ، لأَطَأَنَّ عَلَى رَقَبَتِهِ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي لِيَطَأَ عَلَى رَقَبَتِهِ، قَالَ: فَمَا فَجَأَهُمْ إِِلا أَنَّهُ يَتَّقِي بِيَدِهِ، وَيَنْكُصُ عَلَى عَقِبَيْهِ، فَأَتَوْهُ، فَقَالُوا: مَا لَكَ يَا أَبَا الْحَكَمِ؟! قَالَ: إِِنَّا بَيْنِي وَبَيْنَهُ لَخَنْدَقًا مِنْ نَارٍ وَهَوْلا وَأَجْنِحَةً، قَالَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى سورة العلق آية 9 - 10، إِِلَى آخِرِهِ، فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سورة العلق آية 17، قَالَ قَوْمُهُ: سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ سورة العلق آية 18، قَالَ الْمَلائِكَةُ: لا تُطِعْهُ سورة العنكبوت آية 8، ثُمَّ أَمَرَهُ بِمَا أَمَرَهُ مِنَ السُّجُودِ فِي آخِرِ السُّورَةِ، قَالَ: فَبَلَغَنِي عَنِ الْمُعْتَمِرِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ دَنَا مِنِّي لاخْتَطَفَتْهُ الْمَلائِكَةُ عُضْوًا عُضْوًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: کیا تم لوگوں کے درمیان سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چہرے کو خاک آلود کرتے ہیں؟ اس ذات کی قسم! جس کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، اگر میں نے انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو میں ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف آیا تاکہ آپ کی گردن پر پاؤں رکھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تھوڑی ہی دیر کے بعد یوں لگا جیسے وہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کسی چیز سے بچنا چاہتا ہے اور وہ الٹے قدموں واپس مڑ گیا۔ دوسرے لوگ اس کے پاس آئے اور انہوں نے دریافت کیا: اے ابو الحکم! آپ کو کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: میرے اور ان کے درمیان آگ کی ایک خندق تھی اور ہولناکی تھی اور پر تھے (یعنی غیر مرئی مخلوق تھی)۔ ابومعتمر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى﴾ [سورة العلق: 9-10] ”کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو اس بندے کو روک رہا تھا جو نماز ادا کر رہا تھا؟“ یہ آیت آخر تک ہے۔ ﴿فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ﴾ [سورة العلق: 17] ”تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی «نَادِيَه» ”نادی“ کو بلا لے“ یعنی اپنی قوم کو بلا لے۔ ﴿سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ﴾ [سورة العلق: 18] ”ہم «الزَّبَانِيَة» ”زبانیہ“ کو بلا لیں گے“ یعنی فرشتوں کو۔ ﴿كَلَّا لَا تُطِعْهُ﴾ [سورة العلق: 19] ”تم اس کی بات نہ مانو۔“ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ حکم دیا کہ اس سورت کے آخر میں سجدہ تلاوت کرنا ہے۔ راوی کہتے ہیں: معتمر کے حوالے سے یہ روایت بھی ہم تک پہنچی ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ میرے قریب ہوتا تو فرشتے اس کا ایک ایک عضو اچک لیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6571]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6571، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11619، 11948، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8953، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6207، والبزار فى (مسنده) برقم: 9775» «رقم طبعة با وزير 6537»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (8/ 130).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (8/ 130). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null