☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب المعجزات - ذكر البيان بأن الماء الذي ذكرنا حيث بورك للمصطفى صلى الله عليه وسلم فيه كان ذلك في ركوة لا في تور-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← باب المعجزات - ذكر البيان بأن الماء الذي ذكرنا حيث بورك للمصطفى صلى الله عليه وسلم فيه كان ذلك في ركوة لا في تور-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 6542 Sahih Ibn Hibban
مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنُ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ يَتَوَضَّأُ مِنْهَا، إِِذَا جَهِشَ النَّاسُ نَحْوَهُ، فَقَالَ:" مَا لَكُمْ؟"، فَقَالُوا: مَا لَنَا لا نَتَوَضَّأُ بِهِ، وَلا نَشْرَبُ إِِلا مَا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: " فَوَضَعَ يَدَيْهِ فِي الرَّكْوَةِ، وَدَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ، قَالَ: فَجَعَلَ الْمَاءُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالَ الْعُيُونِ، قَالَ: فَشَرِبْنَا، وَتَوَضَّأْنَا ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرٍ: كَمْ كُنْتُمْ؟ قَالَ: كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً، وَلَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ، لَكَفَانَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حدیبیہ کے موقع پر لوگ پیاس کا شکار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک پیالہ رکھا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کرتے تھے۔ جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: ہمارے پاس وضو کرنے کے لیے (پانی) نہیں ہے اور پینے کے لیے بھی نہیں ہے، صرف وہ پانی ہے جو آپ کے سامنے ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اس پیالے پر رکھے اور پھر جو اللہ کو منظور تھا وہ دعا کی، راوی کہتے ہیں: تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے چشموں کی مانند پانی پھوٹنا شروع ہوا۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم نے اسے پیا بھی اور اس سے وضو بھی کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ہم پندرہ سو لوگ تھے لیکن اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو وہ ہمارے لیے کافی ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6542]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3576، 4152، 4153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1856، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 125، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4874، 6540، 6541، 6542، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2885، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10309، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3883» «رقم طبعة با وزير 6508»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين