☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب المعجزات - ذكر بركة الله جل وعلا في الشيء اليسير من الخير للمصطفى صلى الله عليه وسلم حتى أكل منه الفئام من الناس-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← باب المعجزات - ذكر بركة الله جل وعلا في الشيء اليسير من الخير للمصطفى صلى الله عليه وسلم حتى أكل منه الفئام من الناس-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 6534 Sahih Ibn Hibban
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، إِِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو طَلْحَةَ لأُمِّ سُلَيْمٍ: لَقَدْ سَمِعْتُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعِيفًا أَعْرِفُ مِنْهُ الْجُوعَ، فَهَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخْرَجَتْ أَقْرَاصًا مِنْ شَعِيرٍ، ثُمَّ أَخَذَتْ خِمَارًا لَهَا، فَلَفَّتِ الْخُبْزَ بِبَعْضِهِ، ثُمَّ دَسَّتْهُ تَحْتَ يَدَيَّ، وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ، ثُمَّ أَرْسَلَتْنِي إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَذَهَبْتُ بِهِ، فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ وَمَعَهُ النَّاسُ، فَقُمْتُ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْسَلَكَ أَبُو طَلْحَةَ؟"، قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" لِلطَّعَامِ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ مَعَهُ:" قُومُوا"، قَالَ: فَانْطَلَقُوا، وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ حَتَّى جِئْتُ أَبَا طَلْحَةَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، قَدْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ، وَلَيْسَ عِنْدَنَا مَا نُطْعِمُهُمْ، فَقَالَتِ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو طَلْحَةَ حَتَّى لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ حَتَّى دَخَلا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلُمِّي مَا عِنْدَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ"، فَأَتَتْ بِذَلِكَ الْخُبْزِ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفُتَّ، وَعَصَرَتْ عَلَيْهِ أُمُّ سُلَيْمٍ عُكَّةً فَآدَمَتْهُ، ثُمَّ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ قَالَ:" ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ خَرَجُوا، ثُمَّ قَالَ:" ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ خَرَجُوا، ثُمَّ قَالَ:" ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ خَرَجُوا، ثُمَّ قَالَ:" ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ"، حَتَّى أَكَلَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وَشَبِعُوا، وَالْقَوْمُ سَبْعُونَ رَجُلًَا أَوْ ثَمَانُونَ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے (اپنی اہلیہ) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آواز میں نقاہت محسوس کی ہے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ آپ کو بھوک لگی ہے، تو کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے (جو کھانے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پیش کریں)؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس خاتون نے جو کی چند ٹکیاں نکالیں، پھر انہوں نے اپنا دوپٹہ لیا اور روٹیاں اس کے کچھ حصے میں لپیٹ دیں اور میری بغل میں دے دیں۔ اس کا کچھ حصہ انہوں نے مجھے اوڑھا دیا اور پھر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وہ لے کر چلا گیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مسجد میں تشریف فرما پایا، آپ کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے۔ میں ان لوگوں کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کھانے کے لیے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے پاس موجود افراد سے فرمایا: ”اٹھو۔“ راوی کہتے ہیں: یہ سب حضرات روانہ ہو گئے۔ میں ان حضرات کے آگے چلتا ہوا سیدنا ابوطلحہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو سیدنا ابوطلحہ نے فرمایا: اے ام سلیم رضی اللہ عنہا! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں، ہمارے پاس تو اتنا کچھ نہیں ہے کہ ہم انہیں کھانا کھلا سکیں۔ تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوطلحہ تشریف لے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ساتھ تشریف لائے، یہاں تک کہ یہ دونوں حضرات گھر میں داخل ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلیم! تمہارے پاس جو کچھ ہے اسے پیش کرو۔“ تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا وہ روٹیاں لے آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت ان کے ٹکڑے کر دیے گئے۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے اس پر وہ کپی نچوڑ دی جس میں گھی تھا، وہ اس کا سالن بن گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر جو اللہ کو منظور تھا وہ پڑھا، پھر آپ نے فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے کی اجازت دو۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی۔ ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے پھر چلے گئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے کی اجازت دو۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دی۔ ان لوگوں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ جب وہ سیر ہو گئے تو چلے گئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے کے لیے کہو۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بھی اجازت دی۔ ان لوگوں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ جب وہ سیر ہو گئے تو چلے گئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے کے لیے کہو۔“ یہاں تک کہ ان سب لوگوں نے کھانا کھا لیا اور سیر ہو کر کھایا، ان لوگوں کی تعداد ستر یا شاید اسی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6534]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 422، 3578، 5381، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2040، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3431، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5285، 6534، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6582، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3630، والدارمي فى (مسنده) برقم: 44، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3342، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12686» «رقم طبعة با وزير 6500»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين