أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، شَكَّ الأَعْمَشُ، قَالَ: لَمَّا كَانَ غَزْوَةُ تَبُوكَ، أَصَابَ النَّاسَ مَجَاعَةٌ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " لَوْ أَذِنْتَ لَنَا، فَنَحَرْنَا نَوَاضِحَنَا فَأَكَلْنَا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: افْعَلُوا"، فَجَاءَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّهُمْ إِِنْ فَعَلُوا، قَلَّ الظُّهْرُ، وَلَكِنِ ادْعُهُمْ بِفَضْلِ أَزْوِدَتِهِمْ، ثُمَّ ادْعُ عَلَيْهَا بِالْبَرَكَةِ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ فِي ذَلِكَ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَطْعٍ، فَبَسَطْتُهُ، ثُمَّ دَعَاهُمْ بِفَضْلِ أَزْوِدَتِهِمْ، قَالَ: فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَفِّ الذُّرَةِ، وَالآخَرُ بِكَفِّ التَّمْرِ، وَالآخَرُ بِكَسْرَةٍ، حَتَّى اجْتَمَعَ عَلَى النَّطْعِ مِنْ ذَلِكَ يَسِيرٌ، قَالَ: فَدَعَا عَلَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ قَالَ:" خُذُوا فِي أَوْعِيَتِكُمْ"، فَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ حَتَّى مَا تَرَكُوا فِي الْعَسْكَرِ وِعَاءً إِِلا مَلَئُوهُ، وَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ مِنْهُ فَضْلَةً، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشْهَدُ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، لا يَلْقَى اللَّهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍ، فَيُحْجَبَ عَنِ الْجَنَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما (اعمش نامی راوی کو شک ہے شاید) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر لوگوں کو بھوک لاحق ہو گئی تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر آپ ہمیں اجازت دیں تو ہم اپنے اونٹ قربان کر کے انہیں کھا لیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم لوگ ایسا کر لو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر لوگوں نے ایسا کر لیا تو ان کے پاس سواری کے جانور کم ہو جائیں گے۔ آپ انہیں کہیں کہ وہ اضافی بچ جانے والا ساز و سامان لے کر آئیں اور پھر آپ اس سامان پر برکت کی دعا کریں، شاید اللہ تعالیٰ اس میں کوئی بہتری کی صورت پیدا کر دے۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دسترخوان منگوایا اور وہ پھیلا دیا گیا۔ (راوی کہتے ہیں:) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو بچ جانے والا (کھانے پینے کا) سامان لانے کے لیے کہا۔ راوی کہتے ہیں: تو کوئی شخص مٹھی بھر جو لے آیا، دوسرا شخص مٹھی بھر کھجوریں لے آیا، کوئی اور روٹی کا ٹکڑا لے آیا، یہاں تک کہ دسترخوان پر تھوڑا سا سامان اکٹھا ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر برکت کی دعا کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے برتنوں میں ڈالنا شروع کرو۔“ لوگوں نے اپنے برتنوں میں ڈالنا شروع کیا، یہاں تک کہ انہوں نے لشکر میں موجود ہر برتن کو بھر لیا، انہوں نے کھایا اور سیر ہو کر کھایا پھر بھی باقی رہ گیا۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں، جو شخص ان دونوں باتوں کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ اس میں شک نہ کرتا ہو، وہ جنت میں جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6530]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 27، 27، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6530، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8743، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9582» «رقم طبعة با وزير 6496»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3221): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3221): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين