☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب المعجزات - ذكر البيان بأن جابر بن عبد الله استثنى حملان راحلته التي وصفناها إلى المدينة بعد البيع-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← باب المعجزات - ذكر البيان بأن جابر بن عبد الله استثنى حملان راحلته التي وصفناها إلى المدينة بعد البيع-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 6519 Sahih Ibn Hibban
مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، زَكَرِيَّا ، عَامِرٍ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ كَانَ يَسِيرُ عَلَى جَمَلٍ لَهُ قَدْ أَعْيَى، فَأَرَادَ أَنْ يُسَيِّبَهُ، قَالَ: فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا لَهُ وَضَرَبَهُ، فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" بِعْنِيهِ بِأُوقِيَّةٍ"، فَقُلْتُ: لا، ثُمَّ قَالَ:" بِعْنِيهِ بِأُوقِيَّةٍ"، فَقُلْتُ: لا، ثُمَّ قَالَ:" بِعْنِيهِ بِأُوقِيَّةٍ"، فَبِعْتُهُ بِأُوقِيَّةٍ، وَاسْتَثْنَيْتُ حُمْلانَهُ إِِلَى أَهْلِي، فَلَمَّا بَلَغْتُ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ لِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتُرَانِي مَاكَسْتُكَ لآخُذَ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ؟ فَهُمَا لَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ اپنے اونٹ پر سفر کر رہے تھے جو تھک چکا تھا، انہوں نے اس اونٹ کو ویسے ہی چھوڑ دینے کا ارادہ کر لیا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس اونٹ کے لیے دعا کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے مارا تو وہ اتنی تیزی سے چلنے لگا کہ وہ پہلے کبھی اتنا تیز نہیں چلتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک اوقیہ کے عوض میں اسے مجھے فروخت کر دو۔“ میں نے عرض کی: جی نہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک اوقیہ کے عوض میں اسے مجھے فروخت کر دو۔“ میں نے عرض کی: جی نہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک اوقیہ کے عوض میں اسے مجھے فروخت کر دو۔“ تو میں نے ایک اوقیہ کے عوض میں اسے فروخت کر دیا، میں نے اس سودے میں یہ استثناء کیا کہ میں اس پر سوار ہو کر اپنے گھر تک جاؤں گا، جب میں (مدینہ منورہ) پہنچا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھ رہے تھے کہ میں نے تمہارے اونٹ اور درہموں کی وجہ سے تمہارے ساتھ یہ سودا کیا؟ یہ دونوں تمہارے ہوئے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6519]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1860، 2205، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 510،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 6485»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم