☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب المعجزات - ذكر ظهور اللبن من الضرع الحائل للمصطفى صلى الله عليه وسلم-
صحيح ابن حبان
الكتب← صحيح ابن حبان← كِتَابُ التَّارِيخِ← باب المعجزات - ذكر ظهور اللبن من الضرع الحائل للمصطفى صلى الله عليه وسلم-
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 6504 صحيح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، أَبُو عَوَانَةَ ، عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، زِرٍّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ يَافِعًا فِي غَنَمٍ لِعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ أَرْعَاهَا، فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا غُلامُ،" هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: " ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ"، فَأَتَيْتُهُ بِعَنَاقٍ، فَاعْتَقَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الضَّرْعَ وَيَدْعُو حَتَّى أَنْزَلَتْ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، فَاحْتَلَبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: اشْرَبْ، فَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ شَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: اقْلِصْ، فَقَلَصَ، فَعَادَ كَمَا كَانَ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْكَلامِ أَوْ مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ، قَالَ: فَلَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً، مَا نَازَعَنِي فِيهَا بَشَرٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں جوانی میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور انہوں نے دریافت کیا: ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں، لیکن میں امین ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی ایسی بکری لے کر آؤ جس کے ساتھ کسی بکرے نے جفتی نہ کی ہو“، تو میں ایک سال کا بکری کا بچہ لے آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پکڑا پھر آپ نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی، یہاں تک کہ اس کا دودھ اترنے لگا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کوئی چیز لے کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس برتن میں دودھ دوہ لیا پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم پیو“، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اسے پی لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس تھن سے یہ کہا: ”تم خشک ہو جاؤ“، تو وہ خشک ہو گیا اور اس طرح ہو گیا جس طرح پہلے تھا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ مجھے بھی یہ کلام (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس قرآن کی تعلیم دیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک ایسے لڑکے ہو جو سمجھ بوجھ رکھتا ہے (یا جسے تعلیم دی جائے گی)“ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی ستر سورتیں سیکھی ہیں، اس بارے میں کوئی شخص میرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5000، 5002، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2914، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5078، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 59، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3668» «رقم طبعة با وزير 6470»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الروض النضير» (652)، وفي (ق) جملة السبعين سورة.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الروض النضير» (652)، وفي (ق) جملة السبعين سورة. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن