عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ إِِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، وُهَيْبٌ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى تَبُوكَ حَتَّى أَتَى وَادِيَ الْقُرَى، فَإِِذَا امْرَأَةٌ فِي حَدِيقَةٍ لَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْرُصُوا"، فَخَرَصَ الْقَوْمُ عَشَرَةَ أَوْسُقٍ، وَقَالَ لِلْمَرْأَةِ: " أَحْصِي مَا يَخْرُجُ مِنْهَا حَتَّى أَرْجِعَ إِِلَيْكِ"، فَسَارَ حَتَّى أَتَى تَبُوكَ، فَقَالَ:" إِِنَّهُ سَيَأْتِيكُمُ اللَّيْلَةَ رِيحٌ شَدِيدَةٌ، فَلا يَقُومَنَّ فِيهَا أَحَدٌ، وَمَنْ كَانَ لَهُ بَعِيرٌ فَلْيُوثِقْ عِقَالَهُ"، فَهَبَّتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ، فَلَمْ يَقُمْ فِيهَا إِِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ، فَأَلْقَتْهُ فِي جَبَلِ طَيِّئٍ، قَالَ: فَأَتَاهُ مَلِكُ أَيْلَةَ، وَأَهْدَى لَهُ بَغْلَةً بَيْضَاءَ، وَكَسَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِدَاءَهُ، فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى وَادِيَ الْقُرَى، فَقَالَ لِلْمَرْأَةِ:" كَمْ جَاءَتْ حَدِيقَتُكِ؟"، قَالَتْ: عَشَرَةُ أَوْسُقٍ خَرْصَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنِّي مُسْتَعْجِلٌ، مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَتَعَجَّلَ مَعِي فَلْيَفْعَلْ"، فَسَارَ حَتَّى إِِذَا أَوْفَى عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ:" هَذِهِ طَيْبَةُ أَوْ طَابَةُ"، فَلَمَّا رَأَى أُحُدًا قَالَ:" هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ"، ثُمَّ قَالَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ، أَلا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِينَ يَلُونَهُمْ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بَنُو سَاعِدَةَ، وَبَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تبوک کی طرف روانہ ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وادیِ قریٰ میں پہنچے تو وہاں ایک عورت اپنے باغ میں موجود تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(تم اس باغ کی پیداوار) کا اندازہ لگاؤ۔“ تو لوگوں نے اندازہ لگایا کہ اس کی پیداوار دس وسق ہوگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”اس کی جو پیداوار ہوگی تم اسے شمار کر لینا، ہم واپس تمہارے پاس آئیں گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تبوک تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج رات تم پر تیز ہوا چلے گی، اس ہوا میں کوئی شخص کھڑا ہرگز نہ ہو، جس شخص کا اونٹ ہے وہ اس کی رسی کو باندھ دے۔“ تیز ہوا چلی تو کوئی شخص اس میں کھڑا نہیں ہوا، صرف ایک شخص کھڑا ہوا تھا، ہوا نے اسے جبلِ طے کے اوپر پھینک دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہاں ایلہ کا حکمران نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے ایک سفید خچر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی چادر اسے پہننے کے لیے دی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وادیِ قریٰ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: ”تمہارے باغ میں کتنی پیداوار ہوئی؟“ اس نے جواب دیا: دس وسق۔ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اندازے کے بالکل مطابق تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جلدی جانا چاہتا ہوں، تم میں سے جو شخص میرے ساتھ جلدی جانا چاہتا ہو وہ ایسا کر لے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ طیبہ ہے“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”یہ طابہ ہے۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احد پہاڑ کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار کا سب سے بہتر گھرانہ بنو نجار ہیں۔ کیا میں تمہیں ان کے بعد والوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(ان کے بعد) بنو ساعدہ اور بنو حارث بن خزرج ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6501]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1482 م، 1872، 3161، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1392، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1188، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2314، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4503، 6501، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3079، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7530، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24091» «رقم طبعة با وزير 6467»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السيرة» (271): ق، ومضى برقم (4486). تنبيه!! رقم (4486) = (4503) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (271): ق، ومضى برقم (4486). تنبيه!! رقم (4486) = (4503) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأ