أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: عَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَافْتَرَشَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا ذِرَاعَ رَاحِلَتِهِ، قَالَ: فَانْتَبَهْتُ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ، فَإِِذَا نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ قُدَّامَهَا أَحَدٌ، فَانْطَلَقْتُ أَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِِذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَائِمَانِ، فَقُلْتُ: أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالا: لا نَدْرِي، غَيْرَ أَنَّا سَمِعْنَا صَوْتًا بِأَعْلَى الْوَادِي، فَإِِذَا مِثْلُ هَدِيرِ الرَّحَى، قَالَ: فَلَبِثْنَا يَسِيرًا، ثُمَّ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِِنَّهُ أَتَانِي مِنْ رَبِّي آتٍ، فَخَيَّرَنِي بِأَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ، وَإِِنِّي اخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَنْشُدُكَ بِاللَّهِ وَالصُّحْبَةِ لَمَا جَعَلْتَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، قَالَ:" فَأَنْتُمْ مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِي"، قَالَ: فَلَمَّا رَكِبُوا، قَالَ:" فَإِِنِّي أُشْهَدُ مَنْ حَضَرَ أَنَّ شَفَاعَتِيَ لِمَنْ مَاتَ لا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا مِنْ أُمَّتِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمارے ساتھ پڑاؤ کیا، ہر شخص نے اپنی سواری کے بازو کو بچھا دیا۔ راوی کہتے ہیں: رات کے کسی حصے میں، میں بیدار ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کے آگے کوئی موجود نہیں تھا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غیر موجود تھے) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلاش میں نکلا، تو سیدنا معاذ بن جبل اور سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہما بھی وہاں کھڑے تھے۔ میں نے دریافت کیا کہ اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ہمیں نہیں پتہ، البتہ ہم نے وادی کے بالائی حصہ سے آواز سنی ہے، جو چکی چلنے کی طرح کی آواز تھی۔ راوی کہتے ہیں: ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بتایا: ”میرے پاس میرے پروردگار کی طرف سے ایک قاصد آیا اور اس نے مجھے اس بات کا اختیار دیا کہ یا تو میری امت کا نصف حصہ جنت میں داخل ہو جائے یا شفاعت (کو میں اختیار کر لوں) تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! ہم آپ کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اپنے تعلق کا واسطہ دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں ان لوگوں میں شامل کیجیے، جن کو آپ کی شفاعت نصیب ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کو میری شفاعت نصیب ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ سوار ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمام حاضرین کو اس بات کا گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میری امت کا جو بھی فرد ایسی حالت میں فوت ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو، اسے میری شفاعت نصیب ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6463]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 211، 6463، 6470، 7207، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 36، 221، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2441، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4317، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24610» «رقم طبعة با وزير 6429»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (211).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (211). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح