عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، ثَوْبَانَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِِنِّي لَبِعُقْرِ حَوْضِي أَذُودُ عَنْهُ لأَهْلِ الْيَمَنِ، أَضْرِبُ بِعَصَايَ حَتَّى يَرْفَضَّ"، فَسُئِلَ عَنْ عَرَضِهِ فَقَالَ:" مِنْ مَقَامِي هَذَا إِِلَى عَمَّانَ"، وَسُئِلَ عَنْ شَرَابِهِ فَقَالَ:" أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، فِيهِ مِيزَابَانِ يُمَدَّانِ مِنَ الْجَنَّةِ، أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ، وَالآخَرُ مِنْ وَرِقٍ" ، قَالَ بُنْدَارٌ: فَقُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ حَمَّادٍ: هَذَا حَدِيثُ أَبِي عَوَانَةَ؟ فَقَالَ: قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي عَوَانَةَ أَيْضًا، فَقُلْتُ: انْظُرْ لِي فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ، فَنَظَرَ فِيهِ، فَحَدَّثَنِي بِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اپنے حوض کے قریب کھڑے ہو کر اس سے (کچھ) اہل یمن کو پرے کروں گا۔ میں اپنے عصا کے ذریعے انہیں ماروں گا تاکہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس حوض کی چوڑائی کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے کھڑے ہونے کی جگہ سے لے کر عمان تک (جتنا فاصلہ ہے وہ اتنا چوڑا ہو گا)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے مشروب کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مشروب دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا۔ اس حوض میں دو پرنالے ہوں گے جو جنت سے آ رہے ہوں گے۔ ان میں سے ایک سونے کا بنا ہوا ہو گا اور ایک چاندی کا بنا ہو گا۔“ بندار نامی راوی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن حماد سے کہا: کیا یہ ابوعوانہ کی نقل کردہ روایت ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے یہ روایت ابوعوانہ سے ہی سنی ہے۔ میں نے کہا: آپ میرے لیے شعبہ کی نقل کردہ روایت کا جائزہ لے لیجیے۔ انہوں نے اس میں اس روایت کو تلاش کیا اور پھر یہ حدیث بیان کی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6456]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2301، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6455، 6456، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7467، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2444، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22800» «رقم طبعة با وزير 6422»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم