عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخُرُوجِ مِنْ مَكَّةَ حِينَ اشْتَدَّ عَلَيْهِ الأَمْرُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْبِرْ"، فَقَالُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَطْمَعُ أَنْ يُؤْذَنَ لَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنِّي لأَرْجُو"، فَانْتَظَرَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَأَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ظُهْرًا، فَنَادَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِِنَّمَا هُمَا ابْنَتَايَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَشَعَرْتَ أَنَّهُ قَدْ أُذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ؟"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصُّحْبَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصُّحْبَةُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي نَاقَتَانِ قَدْ كُنْتُ أَعْدَدْتُهُمَا لِلْخُرُوجِ، قَالَتْ: فَأَعْطَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِحْدَاهُمَا وَهِيَ الْجَدْعَاءُ، فَرَكِبَا حَتَّى أَتَيَا الْغَارَ وَهُوَ بِثَوْرٍ، فَتَوَارَيَا فِيهِ، وَكَانَ عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ غُلامًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ أَخُو عَائِشَةَ لأُمِّهَا، وَكَانَ لأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْحَةٌ، فَكَانَ يَرُوحُ بِهَا وَيَغْدُو عَلَيْهِمْ، وَيُصْبِحُ، فَيَدَّلِجُ إِِلَيْهِمَا، ثُمَّ يَسْرَحُ، فَلا يَفْطِنُ بِهِ أَحَدٌ مِنَ الرِّعَاءِ، فَلَمَّا خَرَجَا، خَرَجَ مَعْهُمَا يُعْقِبَانِهِ حَتَّى قَدِمُوا الْمَدِينَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مکہ سے چلے جانے کی اجازت مانگی، جب حالات خراب ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم صبر سے کام لو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ کو یہ توقع ہے کہ آپ کو بھی اجازت مل جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان سے فرمایا: ”اپنے پاس موجود لوگوں کو باہر نکال دو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! صرف میری دو بیٹیاں یہاں ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں پتا چلا کہ مجھے روانگی (ہجرت) کرنے کی اجازت مل گئی ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا میں آپ کے ساتھ رہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساتھ رہو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے پاس دو اونٹنیاں ہیں، میں نے انہیں روانگی کے لیے تیار کیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں میں سے ایک اونٹنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دے دی، وہ «الْجَدْعَاءُ» ”جدعاء“ تھی، یہ دونوں حضرات اس پر سوار ہو کر ایک غار میں آ گئے جو ثور نامی پہاڑ میں تھا، دونوں حضرات اس میں چھپ گئے۔ عبداللہ بن طفیل کا غلام عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ کی طرف سے بھائی تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زیرِ احسان تھا، تو چرواہوں میں سے کسی کو اس بارے میں اندازہ نہیں ہو سکا، وہ صبح ان حضرات کے پاس جاتا، شام کو مکہ آ جاتا اور پھر رات کے آخری حصے میں ان حضرات کے پاس آ جاتا۔ جب یہ دونوں حضرات وہاں سے روانہ ہوئے تو وہ بھی ان دونوں کے ہمراہ تیزی سے چلتا ہوا آیا، یہاں تک کہ یہ لوگ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6279]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4093، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2518، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6279، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4548» «رقم طبعة با وزير 6246»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ - «مختصر البخاري».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - «مختصر البخاري». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح