☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب بدء الخلق - ذكر وصف بيعة الأنصار رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة العقبة بمنى-
صحيح ابن حبان
الكتب← صحيح ابن حبان← كِتَابُ التَّارِيخِ← باب بدء الخلق - ذكر وصف بيعة الأنصار رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة العقبة بمنى-
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 6274 صحيح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، ابْنِ خُثَيْمٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ سَبْعَ سِنِينَ، يَتَتَبَّعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ بِعُكَاظَ وَمَجَنَّةَ وَالْمَوَاسِمِ بِمِنًى، يَقُولُ: " مَنْ يُؤْوِينِي وَيَنْصُرَنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالاتِ رَبِّي؟"، حَتَّى إِِنَّ الرَّجُلَ لِيَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ أَوْ مِنْ مِصْرَ فَيَأْتِيهُ قَوْمُهُ، فَيَقُولُونَ: احْذَرْ غُلامَ قُرَيْشٍ، لا يَفْتِنُكَ، وَيَمْشِي بَيْنَ رِحَالِهِمْ وَهُمْ يُشِيرُونَ إِِلَيْهِ بِالأَصَابِعِ، حَتَّى بَعَثَنَا اللَّهُ مِنْ يَثْرِبَ، فَآوَيْنَاهُ وَصَدَّقْنَاهُ، فَيَخْرُجُ الرَّجُلُ مِنَّا وَيُؤْمِنُ بِهِ وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، وَيَنْقَلِبُ إِِلَى أَهْلِهِ فَيُسْلِمُونَ بِإِِسْلامِهِ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ دَارٌ مِنْ دُورِ الأَنْصَارِ إِِلا فِيهَا رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُظْهِرُونَ الإِِسْلامَ، ثُمَّ إِِنَّا اجْتَمَعْنَا، فَقُلْنَا: حَتَّى مَتَى نَتْرُكُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطْرَدُ فِي جِبَالِ مَكَّةَ وَيَخَافُ؟ فَرَحَلَ إِِلَيْهِ مِنَّا سَبْعُونَ رَجُلا، حَتَّى قَدِمُوا عَلَيْهِ فِي الْمَوْسِمِ، فَوَاعَدْنَاهُ بَيْعَةَ الْعَقَبَةِ، فَاجْتَمَعْنَا عِنْدَهَا مِنْ رَجُلٍ وَرَجُلَيْنِ، حَتَّى تَوَافَيْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلامَ نُبَايِعُكَ؟ قَالَ:" تُبَايعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَالنَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأَنْ يَقُولَهَا لا يُبَالِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمٍ، وَعَلَى أَنْ تَنْصُرُونِيَ، وَتَمْنَعُونِي إِِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَزْوَاجَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ، وَلَكُمُ الْجَنَّةُ"، فَقُمْنَا إِِلَيْهِ فَبَايَعْنَاهُ، وَأَخَذَ بِيَدِهِ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ وَهُوَ مِنْ أَصْغَرِهِمْ، فَقَالَ: رُوَيْدًا يَا أَهْلَ يَثْرِبَ، فَإِِنَّا لَمْ نَضْرِبْ أَكْبَادَ الإِِبِلِ إِِلا وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّ إِِخْرَاجَهُ الْيَوْمَ مُنَازَعَةُ الْعَرَبِ كَافَّةً، وَقَتْلُ خِيَارِكُمْ، وَأَنْ تَعَضَّكُمُ السُّيُوفُ، فَإِِمَّا أَنْ تَصْبِرُوا عَلَى ذَلِكَ وَأَجْرُكُمْ عَلَى اللَّهِ، وَإِِمَّا أَنْتُمْ تَخَافُونَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ جُبْنًا، فَبَيِّنُوا ذَلِكَ فَهُوَ أَعْذَرُ لَكُمْ، فَقَالُوا: أَمِطْ عَنَّا، فَوَاللَّهِ لا نَدَعُ هَذِهِ الْبَيْعَةَ أَبَدًا، فَقُمْنَا إِِلَيْهِ، فَبَايَعْنَاهُ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا، وَشَرَطَ أَنْ يُعْطِيَنَا عَلَى ذَلِكَ الْجَنَّةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سات سال تک مکہ میں مقیم رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عکاظ، مجنہ اور حج کے موقع پر منیٰ میں موجود لوگوں کی رہائش گاہوں پر جاتے تھے (اور فرماتے تھے): ”کون مجھے پناہ دے گا اور کون میری مدد کرے گا تاکہ میں اپنے پروردگار کے اس پیغام کی تبلیغ کر سکوں؟“ یہاں تک کہ ایک شخص جس کا تعلق یمن یا شاید مصر سے تھا وہ نکلا اور اپنی قوم کے پاس آ کر بولا: ”قریش کے اس نوجوان سے بچو، کہیں یہ تمہیں آزمائش میں مبتلا نہ کر دے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کی رہائش گاہوں کے درمیان چلتے اور وہ لوگ اپنی انگلیوں سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یثرب سے بھیجا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پناہ دی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تصدیق کی۔ ہم میں سے ایک شخص نکلا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لایا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے قرآن کی تلاوت سکھائی۔ وہ شخص اپنے اہل خانہ کے پاس واپس گیا، تو اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے اہل خانہ نے بھی اسلام قبول کر لیا، یہاں تک کہ انصار کے ہر محلے میں کچھ نہ کچھ مسلمان ہو گئے۔ انہوں نے اسلام کو ظاہر کیا پھر ہم اکٹھے ہو گئے۔ ہم نے کہا: ”ہم کب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسی حالت میں رہنے دیں گے؟ کیا آپ مکہ کے پہاڑوں کے درمیان ادھر ادھر آتے جاتے رہیں اور پریشانی کا شکار رہیں؟“ تو ہم میں سے ستر افراد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جانے کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ طے کیا کہ ہم عقبہ (گھاٹی) کے پاس آ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بات کریں گے۔ لوگ ایک ایک دو دو کر کے وہاں اکٹھے ہوئے، یہاں تک کہ جب ہماری تعداد پوری ہو گئی تو ہم نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم کس بات پر آپ کی بیعت کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم چاک و چوبند ہونے، سست ہونے (ہر حالت میں) اطاعت و فرمانبرداری کرنے، تنگی اور خوشحالی میں خرچ کرنے، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے پر میری بیعت کرو اور یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرو گے، اور اس بات پر بیعت کرو کہ تم میری مدد کرو گے اور جب میں تمہارے پاس آؤں گا تو تم میری مدد کرو گے، اسی طرح جس طرح تم اپنا خیال رکھتے ہو، اپنی بیویوں اور بچوں کا خیال رکھتے ہو؛ اس کے عوض تمہیں جنت ملے گی۔“ ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کر لی۔ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ، جو ان تمام افراد میں کم سن تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دستِ مبارک پکڑا اور بولے: ”اے اہل یثرب! آگے آؤ، ہم نے اونٹوں کے جگر پر نہیں مارا (یعنی سفر نہیں کیا) مگر یہ کہ ہم نے یہ بات جان لی ہے کہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔ اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا (مدینہ منورہ کی طرف) نکلنا تمام عربوں سے جھگڑا کرنے کا باعث بنے گا، اس کے نتیجے میں تمہارے بہترین لوگ قتل ہو سکتے ہیں، تلواریں تمہیں کاٹ سکتی ہیں؛ یا تو یہ ہے کہ تم نے اس صورتِ حال پر صبر سے کام لینا ہے تو تمہارا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو جائے گا، یا پھر یہ ہے کہ تم بزدلی دکھاتے ہوئے اپنی ذات کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہو جاؤ گے، (اگر تم نے ایسا کرنا ہے) تو تم اس بات کو بیان کر دو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تم لوگوں کا عذر قبول کر لیں گے۔“ ان لوگوں نے کہا: ”تم ایک طرف ہو جاؤ، اللہ کی قسم! ہم اس بیعت کو کبھی ترک نہیں کریں گے۔“ پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے بیعت لی اور ساتھ یہ شرط عائد کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایسا کرنے کی صورت میں ہمیں جنت عطا کریں گے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6274]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6274، 7012، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4274، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16652، 17808، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14680» «رقم طبعة با وزير 6241»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السيرة»، «الصحيحة» (63). * [مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ سَبْعَ] قال الشيخ: كذا! والصواب: «عشر»، وهو في الرواية الآتية (6973). تنبيه!! رقم (6973) = (7012) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة»، «الصحيحة» (63). * [مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ سَبْعَ] قال الشيخ: كذا! والصواب: «عشر»، وهو