☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب بدء الخلق - ذكر الإخبار عما كان الله فيه قبل خلقه السماوات والأرض-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل← باب بدء الخلق - ذكر الإخبار عما كان الله فيه قبل خلقه السماوات والأرض-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 6141 Sahih Ibn Hibban
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ ، أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: " هَلْ تَرَوْنَ لَيْلَةَ الْبَدْرِ الْقَمَرَ أَوِ الشَّمْسَ بِغَيْرِ سَحَابٍ؟"، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَاللَّهُ أَعْظَمُ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيْنَ كَانَ رَبُّنَا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ؟، قَالَ:" فِي عَمَاءٍ، مَا فَوْقَهُ هَوَاءٌ وَمَا تَحْتَهُ هَوَاءٌ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَهِمَ فِي هَذِهِ اللَّفْظَةِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ مِنْ حَيْثُ" فِي غَمَامٍ" إِِنَّمَا هُوَ" فِي عَمَاءٍ"، يُرِيدُ بِهِ أَنَّ الْخَلْقَ لا يَعْرِفُونَ خَالِقَهُمْ مِنْ حَيْثُ هُمْ، إِِذْ كَانَ وَلا زَمَانَ وَلا مَكَانَ، وَمَنْ لا يُعْرَفُ لَهُ زَمَانٌ، وَلا مَكَانٌ، وَلا شَيْءٌ مَعَهُ، لأَنَّهُ خَالِقُهَا، كَانَ مَعْرِفَةُ الْخَلْقِ إِِيَّاهُ، كَأَنَّهُ كَانَ فِي عَمَاءٍ عَنْ عِلْمِ الْخَلْقِ، لا أَنَّ اللَّهَ كَانَ فِي عَمَاءٍ، إِِذْ هَذَا الْوَصْفُ شَبِيهٌ بِأَوْصَافِ الْمَخْلُوقِينَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا ہم قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جب بادل نہ ہو تو تم چودھویں رات کے چاند کو یا سورج کو دیکھ سکتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ عظیم ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہمارا پروردگار آسمان و زمین کو تخلیق کرنے سے پہلے کہاں تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ «عَمَاء» (یعنی اس کا ادراک حاصل نہیں کیا جا سکتا) میں تھا، اس کے اوپر اور اس کے نیچے خلا تھی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان الفاظ کو نقل کرنے میں حماد بن سلمہ نامی کو وہم ہوا، انہوں نے لفظ «غَمَام» نقل کر دیا ہے، حالانکہ لفظ «عَمَاء» ہے اور اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ مخلوق میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ اپنے خالق کا حقیقی فہم حاصل کر سکے کیونکہ ان کا پروردگار اس وقت بھی موجود تھا جب زمانہ اور مکان موجود نہیں تھے اور نہ ہی زمانے یا مکان یا کسی اور چیز کے ساتھ شناخت حاصل ہو سکتی ہے کیونکہ وہ تو ان سب چیزوں کا پروردگار ہے، تو اس کی ذات کے بارے میں مخلوق کی معرفت یوں ہو گی جیسے اس کی ذات مخلوق کے علم کے حوالے سے پردہ «عَمَاء» میں ہے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ «عَمَاء» کی کیفیت میں تھا کیونکہ یہ وہ صفت ہے جو مخلوق کے اوصاف سے مشابہت رکھتی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6141]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6141، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8779، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4731، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16436» «رقم طبعة با وزير 6108»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الظلال» (459).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الظلال» (459). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف