☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر حکم کہ جو خواب میں ناپسندیدہ چیز دیکھے وہ اللہ جل وعلا سے شیطان سے پناہ مانگے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: خواب کے احکام و مسائل← - ذکر حکم کہ جو خواب میں ناپسندیدہ چیز دیکھے وہ اللہ جل وعلا سے شیطان سے پناہ مانگے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6058 صحیح ابن حبان
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، شُعْبَةَ ، عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا قَتَادَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا، فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ ، يَقُولُ: كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا، فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلْيَقُصَّهُ عَلَى مَنْ يُحِبُّ، وَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ، فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاثًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: بعض اوقات میں ایسے خواب دیکھتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے، یہاں تک کہ میں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں ایسے خواب دیکھا کرتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے، جب کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرے، تو اسے وہ خواب اس شخص کے سامنے بیان کرنا چاہیے جو اس کا پسندیدہ ہو اور جب کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے پسند نہ آئے، تو اسے اس خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے اور اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرُّؤْيَا/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3292، 5747، 6984، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2261، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6058، 6059، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5021، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2277، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22961» «رقم طبعة با وزير 6026»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (7044)، م (7/ 51).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (7044)، م (7/ 51). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري