☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما جاء في الفتن - ذكر البيان بأن على المرء عند وقوع الفتن العزلة والسكون وإن أتت الفتنة عليه-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: گروی رکھنے کے احکام و مسائل← باب ما جاء في الفتن - ذكر البيان بأن على المرء عند وقوع الفتن العزلة والسكون وإن أتت الفتنة عليه-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 5960 Sahih Ibn Hibban
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، كَيْفَ تَفْعَلُ إِذَا جَاعَ النَّاسُ حَتَّى لا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكِ إِلَى مَسْجِدِكَ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَعَفَّفْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا مَاتَ النَّاسُ حَتَّى يَكُونَ الْبَيْتُ بِالْوَصِيفِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَصْبرُ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا اقْتَتَلَ النَّاسُ حَتَّى يَغْرَقَ حَجَرُ الزَّيْتِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَأْتِي مَنْ أَنْتَ فِيهِ"، فَقُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَلَيَّ؟ قَالَ:" تَدْخُلُ بَيْتَكَ"، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَليَّ؟ قَالَ:" إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَائِفَةَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ، يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ"، فَقُلْتُ: أَفَلا أَحْمِلُ السِّلاحَ؟ قَالَ:" إِذًا تَشْرَكُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے ابوذر! اس وقت تمہارا کیا عالم ہوگا جب لوگوں میں بھوک عام ہوگی، یہاں تک کہ تم اس بات کی استطاعت بھی نہیں رکھو گے کہ اپنے بچھونے سے اٹھ کر مسجد تک جا سکو۔“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بچنے کی کوشش کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ مر جائیں گے، یہاں تک کہ گھر (یعنی قبر کی جگہ) خادم کے عوض ملے گی؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبر سے کام لینا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کریں گے، یہاں تک کہ حجر زیت کا مقام (خون میں) ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس جگہ پر رہنا جہاں تم رہتے ہو (یعنی باہر نہ نکلنا)۔“ میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کیا رائے ہے اگر وہ پھر بھی مجھ تک پہنچ جائیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر کے اندر چلے جانا۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ پھر مجھ تک پہنچ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں پریشان کر دے گی، تو تم اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ شخص تمہارے اور اپنے گناہ کا بوجھ اٹھائے گا۔“ میں نے عرض کی: کیا میں اس پر ہتھیار نہ اٹھاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس صورت میں تم بھی اس کے برابر ہو جاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5960، 6685، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2681، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4261، 4409، 5226، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3958، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21720» «رقم طبعة با وزير 5929»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (8/ 100 / 2451)، وسيأتي (6650). تنبيه!! رقم (6650) = (6685) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 100 / 2451)، وسيأتي (6650). تنبيه!! رقم (6650) = (6685) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤو