☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ اللہ جل وعلا پیٹ کے بل سونے والوں سے بغض رکھتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل← سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ اللہ جل وعلا پیٹ کے بل سونے والوں سے بغض رکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5550 صحیح ابن حبان
ابْنُ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْوَلِيدُ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، ابْنِ قَيْسِ بْنِ طِغْفَةَ الْغِفَارِيِّ
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ قَيْسِ بْنِ طِغْفَةَ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ: يَا فُلانُ، انْطَلِقْ مَعَ فُلانٍ، وَيَا فُلانُ، انْطَلِقِ مَعَ فُلانٍ، حَتَّى بَعَثَ خَمْسَةً أَنَا خَامِسُهُمْ، فَقَالَ: قُومُوا مَعِي، فَفَعَلْنَا، فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، أَطْعِمِينَا، فَقَرَّبَتْ جَشِيشَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، أَطْعِمِينَا، فَقَرَّبَتْ حَيْسًا، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، اسْقِينَا، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ، فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، اسْقِينَا، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ دُونَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنْ شِئْتُمْ نِمْتُمْ عِنْدَنَا، وَإِنْ شِئْتُمْ أَتَيْتُمُ الْمَسْجِدَ فَنِمْتُمْ فِيهِ، قَالَ: فَنِمْنَا فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ اللَّيْلِ، فَأَصَابَنِي نَائِمًا عَلَى بَطْنِي، فَرَكَضَنِي بِرِجْلِهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ وَلِهَذِهِ النَّوْمَةِ، هَذِهِ نَوْمَةٌ يَكْرَهُهَا اللَّهُ، أَوْ يُبْغِضُهَا اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا قیس بن طغفہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مغرب کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت صفہ (کے چبوترے) پر موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! تم فلاں کے ہمراہ روانہ ہو جاؤ“، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ افراد کو بھیجا جن میں میں بھی شامل تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ ہمارے ساتھ چلو“، ہم نے ایسا ہی کیا، ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے، یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! ہمیں کھانے کے لیے کچھ دو“، تو انہوں نے «جَشِيْشَة» (مخصوص قسم کا کھانا) ”جشیشہ“ آگے کر دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! ہمیں (مزید کچھ) کھانے کے لیے دو“، تو انہوں نے «حَيْس» (مخصوص قسم کا کھانا) ”حیس“ پیش کر دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! ہمیں (مزید کچھ) پینے کے لیے دو“، تو انہوں نے «عُسّ» (مخصوص قسم کا مشروب) ”عس“ پیش کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! ہمیں پینے کے لیے کچھ اور دو“، تو وہ مزید «عُسّ» ”عس“ لے آئیں جو پہلے سے کچھ کم تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (ان سے) فرمایا: ”اگر تم لوگ چاہو تو تم ہمارے ہاں سو جاؤ اور اگر تم چاہو تو مسجد جا کر وہاں سو جاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو ہم لوگ مسجد میں سو گئے، رات کے آخری حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پیٹ کے بل سوئے ہوئے پایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے پاؤں کے ذریعے مجھے ٹہوکا دے کر ارشاد فرمایا: ”کیا وجہ ہے تم اس طرح سو رہے ہو؟ یہ سونے کا ایسا طریقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ تھے) ”جس سے اللہ تعالیٰ بغض رکھتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5550]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5549، 5550، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7803، 7804، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6585، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5040، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2768، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 752، 3723، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7977» «رقم طبعة با وزير 5524»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «تخريج المشكاة» (4719 / التحقيق الثاني).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «تخريج المشكاة» (4719 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5551 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَسْتَلْقِ الإِنْسَانُ عَلَى قَفَاهُ، وَيَضَعْ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْفِعْلُ الَّذِي زَجَرَ عَنْهُ: هُوَ أَنْ يَسْتَلْقِيَ الْمَرْءُ عَلَى قَفَاهُ، ثُمَّ يَشِيلَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ، وَيَضَعَهَا عَلَى الأُخْرَى، وَذَاكَ أَنَّ الْقَوْمَ كَانُوا أَصْحَابَ مَيَازِرَ، وَإِذَا اسْتَعْمَلَ مَا وَصَفْتُ، مَنْ عَلَيْهِ الْمِئْزَرُ دُونَ السَّرَاوِيلِ، رُبَّمَا تُكْشَفُ عَوْرَتُهُ، فَمِنْ أَجْلِهِ مَا نَهَى عَنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی انسان اپنی گدی کے بل اس طرح نہ لیٹے کہ اس کا ایک پاؤں دوسرے پر ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ فعل جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع کیا ہے اس سے مراد یہ ہے: آدمی گدی کے بل یوں لیٹے کہ اس کا ایک پاؤں اوپر ہو اور اسے اس نے دوسرے پر رکھ لیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ تہبند باندھا کرتے تھے اور جس شخص نے تہبند باندھا ہوا ہو اور شلوار نہ پہنی ہو اگر وہ اس طریقے پر عمل کرے تو ایسا کرنے کے نتیجے میں اس کی شرم گاہ سے پردہ ہٹ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5551]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3280، 3304، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2012، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3411، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 131، 132، 133، 2559، 2560، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1271، 1272، 1273، 1274، 1275، 1276، 5225، 5517، 5518، 5551، 5553، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7307، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2604، 3731، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1812، 2766، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 360، 3268، 3410،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14334» «رقم طبعة با وزير 5525»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «الصحيحة» (1255): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (1255): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح