☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- باب اس حکم کا کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والے کو ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور کپڑوں کو صاف رکھنا چاہیے کیونکہ صفائی دین کا حصہ ہے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل← - باب اس حکم کا کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والے کو ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور کپڑوں کو صاف رکھنا چاہیے کیونکہ صفائی دین کا حصہ ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5483 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الأَوْزَاعِيُّ ، حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا فِي مَنْزِلِنَا، فَرَأَى رَجُلاً شَعْثًا، فَقَالَ: " أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يُسَكِّنُ بِهِ شَعْرَهُ، وَرَأَى رَجُلاً عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَسِخَةٌ، فَقَالَ: أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يَغْسِلُ بِهِ ثَوْبَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے گھر ہم سے ملنے کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو بکھرے ہوئے بالوں کے ساتھ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے یہ اپنے بالوں کو سنوارے؟“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے میلے کپڑے پہنے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے اپنے کپڑوں کو دھو لے؟“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5483]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5483، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7473، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5251، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4062، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15079، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2026، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 6210، 8290، والطبراني فى (الصغير) برقم: 1079» «رقم طبعة با وزير 5459»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «الصحيحة» (493).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (493). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري