☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب آداب الأكل - ذكر الأمر بمخالفة الشيطان في الأكل والشرب-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل← باب آداب الأكل - ذكر الأمر بمخالفة الشيطان في الأكل والشرب-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 5226 Sahih Ibn Hibban
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَأْكُلْ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا شَرِبَ، فَلْيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ كُلُّهُمْ قَالُوا فِي هَذَا الْخَبَرِ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، وَخَالَفَهُمْ مَعْمَرٌ، فَقَالَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، فَقِيلَ لِمَعْمَرٍ: خَالَفْتَ النَّاسَ، فَقَالَ: كَانَ الزُّهْرِيُّ يَسْمَعُ مِنْ جَمَاعَةٍ، فَيُحَدِّثُ مَرَّةً عَنْ هَذَا، وَمَرَّةً عَنْ هَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص کچھ کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب پیئے تو دائیں ہاتھ سے پیئے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) زہری کے تمام شاگردوں نے اس روایت کی سند میں یہ بات نقل کی ہے، زہری نے یہ روایت ابوبکر بن عبیداللہ سے ان کے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، جبکہ معمر نے ان کے برخلاف روایت نقل کی ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: یہ زہری کے حوالے سے سالم کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے منقول ہے، تو معمر سے یہ بات کہی گئی کہ آپ دوسرے لوگوں کے برخلاف نقل کرتے ہیں تو انہوں نے کہا: زہری نے کئی افراد سے یہ حدیث سنی ہے تو بعض اوقات وہ کسی ایک کے حوالے سے نقل کر دیتے ہیں اور بعض اوقات دوسرے کے حوالے سے نقل کر دیتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ/حدیث: 5226]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2020، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3412، وابن الجارود فى "المنتقى"، 936، 937، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5226، 5229، 5331، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1799، 1800، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14724، 14725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4625» «رقم طبعة با وزير 5203»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1236): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1236): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح