☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- ذکر اس بات کی مستحب ہونے کا کہ اگر انسان قسم کھائے تو وہ وہ کام کرے جو اس کے لیے قسم پر عمل کرنے سے بہتر ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: قسموں کے احکام و مسائل← - ذکر اس بات کی مستحب ہونے کا کہ اگر انسان قسم کھائے تو وہ وہ کام کرے جو اس کے لیے قسم پر عمل کرنے سے بہتر ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4351 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، الأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، عَمِّهِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَتَى أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحْمِلُهُ لِنَفَرٍ مِنْ قَوْمِهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لا أَحْمِلُهُمْ. فَأُتِيَ رَسُولَ اللَّهِ بِنَهْبٍ مِنْ إِِبِلٍ فَفَرَّقَهَا، فَبَقِيَ مِنْهَا خَمْسُ عَشْرَةَ، فَقَالَ: أَيْنَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ؟ قَالَ: هُوَ ذَا هُوَ. فَقَالَ: خُذْ هَذِهِ فَاحْمِلْ عَلَيْهَا قَوْمَكَ. قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّكَ كُنْتَ قَدْ حَلَفْتَ. قَالَ:" وَإِِنْ كُنْتُ حَلَفْتُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ اپنی قوم سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے لیے سواری کے جانور حاصل کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں ان لوگوں کو سواری فراہم نہیں کروں گا“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کچھ اونٹ لائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں الگ الگ کروایا، ان میں سے پندرہ اونٹ باقی رہ گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”عبداللہ بن قیس کہاں ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: وہ یہاں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں حاصل کر لو اور ان پر اپنی قوم کے افراد کو سوار کرواؤ“، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے تو قسم اٹھائی تھی (کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں سواری کے لیے جانور نہیں دیں گے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ میں نے قسم اٹھائی تھی (لیکن تم پھر بھی اسے حاصل کر لو)“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَيْمَانِ/حدیث: 4351]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4351، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1778، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 346، 483، وأخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 3956» «رقم طبعة با وزير 4336»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح