☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان - اس بات کی اطلاع کہ بچے کو اس کے فراش والے سے ملانا واجب ہے اگر اس کا وجود ممکن ہو اور اس کا جائز ہونا ثابت نہ ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نکاح کے احکام و مسائل← نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان - اس بات کی اطلاع کہ بچے کو اس کے فراش والے سے ملانا واجب ہے اگر اس کا وجود ممکن ہو اور اس کا جائز ہونا ثابت نہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4104 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، جَرِيرٌ ، مُغِيرَةَ ، أَبِي وَائِلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4104]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4104، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3486، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5650، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2132، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5148، والبزار فى (مسنده) برقم: 1711، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 17988» «رقم طبعة با وزير 4092»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «صحيح أبي داود» (1966): ق - أبي هريرة وعائشة، ويأتي حديثهما.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «صحيح أبي داود» (1966): ق - أبي هريرة وعائشة، ويأتي حديثهما. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4105 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَى أَخِيهِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، أَنَّ ابْنَ وَلِيدَةَ زَمْعَةٌ مِنِّي، فَاقْبِضْهُ إِلَيْكَ، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ عَامُ الْفَتْحِ، أَخَذَهُ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ ابْنُ أَخِي قَدْ كَانَ عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ، فَقَالَ: أَخِي، وَابْنُ وَلِيدَةَ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخِي كَانَ عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ، وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: أَخِي، وَابْنُ وَلِيدَةَ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ:" احْتَجِبِي مِنْهُ لَمَّا رَأَى مِنْ شَبَهِهِ بِعُتْبَةَ" ، فَمَا رَآهَا حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو یہ تلقین کی کہ زمعہ کی کنیز کا بیٹا میری اولاد ہے، تم اسے اپنے قبضے میں لے لینا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فتح مکہ کے سال سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اس لڑکے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور بولے: یہ میرا بھتیجا ہے، اس کے بارے میں میرے بھائی نے مجھ سے عہد لیا تھا، تو عبد بن زمعہ کھڑے ہوئے اور بولے: یہ میرا بھائی ہے، میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے، یہ میرے والد کے بستر پر پیدا ہوا۔ یہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے بھائی نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا جو اس بچے کے بارے میں تھا، عبد بن زمعہ نے کہا: یہ میرا بھائی ہے اور میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے، یہ میرے والد کے بستر پر پیدا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد بن زمعہ! یہ تمہیں ملے گا کیونکہ بچہ فراش والے کو ملتا ہے اور زانی کو محرومی ملتی ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم اس لڑکے سے پردہ کرو“۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کی عتبہ کے ساتھ مشابہت ملاحظہ کر لی تھی، تو اس لڑکے نے کبھی بھی سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو نہیں دیکھا یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4105]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2053، 2218، 2421، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1457، وابن الجارود فى "المنتقى"، 790، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4105، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2273، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2282، 2283، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2004، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2130، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11579، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3850، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24720» «رقم طبعة با وزير 4093»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين