☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ بغیر نفس کے میلان کے دی گئی چیز لینے والے کے لیے برکت ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ بغیر نفس کے میلان کے دی گئی چیز لینے والے کے لیے برکت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3406 صحیح ابن حبان
حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، سُفِيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَعُرُوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَعُرُوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ، يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَانِي، ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلُوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِطِيبِ نَفْسٍ، بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَهُ، لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلا يَشْبَعُ، وَالِيَدُ الْعُلِيَا خَيْرٌ مِنَ الِيَدِ السُّفْلَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے عطا کر دیا، میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر عطا کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ مال میٹھا اور سرسبز ہے، جو شخص نفس کی رضا مندی کے ساتھ اسے حاصل کرتا ہے اس کے لیے اس میں برکت رکھی جاتی ہے اور جو شخص نفس کے لالچ کے ساتھ اسے حاصل کرتا ہے، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں رکھی جاتی، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہوتی ہے جو کھانے کے باوجود سیر نہیں ہوتا اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3406]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1427، 1472، 2750، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1034، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3220، 3402، 3406، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2142، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2463، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1690، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7846، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15551، والحميدي فى (مسنده) برقم: 563» «رقم طبعة با وزير 3397»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحاديث البيوع»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما