☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اس فانی دنیا سے دی گئی چیز لے جب کہ اس کی نفس اس کی طرف مائل ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اس فانی دنیا سے دی گئی چیز لے جب کہ اس کی نفس اس کی طرف مائل ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3402 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، فُلَيْحٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَانِي، ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا حَكِيمُ، إِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلُوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِسَخَاوَةِ نَفْسٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلا يَشْبَعُ، وَالِيَدُ الْعُلِيَا أَخِيَرُ مِنَ الِيَدِ السُّفْلَى" ، قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لا أَرْزَأُ أَحَدًا بَعْدَكَ شَيْئًا حَتَّى أُفَارِقَ الدُّنِيَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ مانگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے عطا کر دیا، میں نے پھر مانگا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر عطا کر دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حکیم! یہ مال میٹھا اور سرسبز ہے، جو شخص نفس کی سخاوت کے ہمراہ اسے حاصل کرتا ہے اس کے لیے اس میں برکت رکھی جاتی ہے اور جو شخص نفس کے لالچ کے ہمراہ اسے حاصل کرتا ہے اس کے لیے اس میں برکت نہیں رکھی جاتی اور اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہوتی ہے جو کھانے کے باوجود سیر نہیں ہوتا، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“ سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! اب میں مرتے دم تک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کسی سے کوئی چیز نہیں مانگوں گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3402]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1427، 1472، 2750، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1034، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3220، 3402، 3406، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2142، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2463، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1690، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7846، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15551، والحميدي فى (مسنده) برقم: 563» «رقم طبعة با وزير 3393»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «البيوع»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح