☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے آپ پر مانگنے کا دروازہ کھولے جب اللہ جل وعلا نے اسے اس سے مستغنی کر دیا ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے آپ پر مانگنے کا دروازہ کھولے جب اللہ جل وعلا نے اسے اس سے مستغنی کر دیا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3387 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، الْقَعْنَبِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْعَلاءِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يُفْتَحُ إِنْسَانٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلا فَتْحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ، لأَنْ يَعْمِدَ الرَّجُلُ حَبْلا إِلَى جَبَلٍ فَيَحْتَطِبَ عَلَى ظَهْرِهِ، وَيَأْكُلَ مِنْهُ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ مُعْطًى أَوْ مَمْنُوعًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مانگنے کا دروازہ جب بھی آدمی اپنے لیے کھولتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس پر فقر کا دروازہ کھول دیتا ہے، آدمی ایک رسی لے کر اس کے ذریعے لکڑیوں کا گٹھا بنا کر اپنی پشت پر رکھ کر (اسے بازار میں جا کر فروخت کر کے) اس کو کھائے، یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگے اور اسے کچھ دیا جائے یا نہ دیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3387]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1470، 1480، 2074، 2374، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1042، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3661، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1040، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3387، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2583، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3994، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7607، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1087» «رقم طبعة با وزير 3378»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2543).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2543). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم