☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بیان کا باب جس میں منعم کے لیے دنیا میں منعم علیہ پر اپنی نعمتوں کا ذکر کرنا جائز بتایا گیا ہے - اس بات کی اطلاع کہ دنیا میں نعمت دینے والے کے لیے نعمتوں کی گنتی کرنا جائز ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل← اس بیان کا باب جس میں منعم کے لیے دنیا میں منعم علیہ پر اپنی نعمتوں کا ذکر کرنا جائز بتایا گیا ہے - اس بات کی اطلاع کہ دنیا میں نعمت دینے والے کے لیے نعمتوں کی گنتی کرنا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3382 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَرْمَلَةُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، دَرَّاجًا ، أَبِي الْهَيْثَمِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ لَكَ: " كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟"، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور بتایا کہ میرے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پروردگار نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ فرمایا ہے: میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذکر کو کیسا بلند کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو انہوں نے بتایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:) جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3382]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3382، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1380» «رقم طبعة با وزير 3373»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (1746).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (1746). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف