☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورتیں اپنے مردوں پر نوحہ کریں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورتیں اپنے مردوں پر نوحہ کریں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3147 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، النُّفَيْلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَجَعْفَرٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْحُزْنُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: هَذِهِ نِسَاءُ جَعْفَرٍ يَنُحْنَ عَلَيْهِ، وَقَدْ أَكْثَرْنَ بُكَاءَهُنَّ، قَالَ: فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ، فَمَكَثَ شَيْئًا ثُمَّ رَجَعَ، فَذَكَرَ أَنَّهُ نَهَاهُنَّ، فَأَبَيْنَ أَنْ يُطِعْنَهُ، فَأَمَرَهُ الثَّانِيَةَ أَنْ يَنْهَاهُنَّ، قَالَ: فَذَكَرَ أَنَّهُ قَدْ غَلَبْنَهُ قَالَ:" فَاحْثُ فِي وُجُوهِهِنَّ التُّرَابَ" ، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَقَالَتْ عَائِشَةُ عِنْدَ ذَلِكَ: أَرْغَمَ اللَّهُ بِآنَافِهِنَّ، وَاللَّهِ مَا تَرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ، سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے پر غم کے اثرات نمایاں تھے۔ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے گھر کی خواتین ان پر نوحہ کر رہی ہیں اور بہت زیادہ رو رہی ہیں۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ خواتین کو اس سے منع کر دے۔ کچھ دیر بعد وہ شخص واپس آیا اور یہ بات ذکر کی کہ اس نے انہیں منع کیا ہے، لیکن ان خواتین نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے دوبارہ یہ ہدایت کی کہ وہ انہیں منع کر دے۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس نے آ کر یہ بات ذکر کی کہ وہ خواتین اس پر غالب آ گئی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔“ عمرہ کہتی ہیں کہ اس موقع پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہاری ناک خاک آلود کرے! اللہ کی قسم! تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑتے بھی نہیں ہو اور جو (وہ تمہیں حکم دے رہے ہیں) اس پر عمل بھی نہیں کرتے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3147]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1299، 1305، 4263، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 935، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3147، 3155، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4374، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1846، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1986، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3122، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7185، 7186، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24951» «رقم طبعة با وزير 3137»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2734): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2734): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 3148 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةِ بْنِ مُصَرِّفٍ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةِ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " تَسَلَّمِي ثَلاثًا، ثُمَّ اصْنَعِي بَعْدُ مَا شِئْتِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَسَلَّمِي ثَلاثًا" لَفْظَةُ أَمْرٍ قُرِنَتْ بِعَدَدٍ مَوْصُوفٍ قُصِدَ بِهِ الْحَسْمُ عَمَّا لا يَحِلُّ اسْتِعْمَالٌ فِي ذَلِكَ الْعَدَدِ، قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْنَعِي بَعْدُ مَا شِئْتِ" لَفْظَةُ أَمْرٍ قُصِدَ بِهِ الإبَاحَةُ فِي ظَاهِرِ الْخَطَّابِ، مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنِ اسْتِعْمَالِ مَا أَمَرَ بِهِ، يُرِيدُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِهِ مَا وَصَفْتُ التَّسْلِيمَ لأَمْرِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا فِي الأَيَّامِ الثَّلاثِ وَقَبْلَهَا وَبَعْدَهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تم تین دن تک سوگ مناؤ، اس کے بعد تم جو چاہو کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم تین دن تک سوگ مناؤ۔“ اس میں لفظی طور پر امر کا صیغہ ہے، جو ایک عدد کے ساتھ موصوف ہے، اس چیز کے ذریعے مراد یہ ہے کہ اتنی تعداد سے زائد میں جس چیز کا استعمال جائز نہیں ہے اس سے منع کیا جائے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم اس کے بعد جو چاہو کرو۔“ یہاں پر الفاظ امر کے ہیں، اس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ اباحت کے لیے ہیں لیکن اس سے مراد اس چیز پر عمل کرنے سے منع کرنا ہے جس کا حکم دیا گیا ہے، تو ان الفاظ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ تم ان تین دنوں میں اور اس کے بعد ان تمام امور کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق انجام دو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3148، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15622، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27725، 28112» «رقم طبعة با وزير 3138»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3226).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3226). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي